ملتان میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد نواز اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یپال کی جانب سے سومپک کامی 28، عارف شیخ 26 اور گلشن جاہا 13 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی نیپالی کھلاڑی پاکستانی باؤلرز کے سامنے ڈبل فیگر بھی عبور نہ کر سکا۔
یاد رہے کہ ملتان میں جاری ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 343 رنز کا بڑا ہدف دیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 151 رنز اور افتخار احمد 109 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، محمد رضوان 44 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔
اوپنر فخر زمان ایک بار پھر جلد آؤٹ ہوکر پوولین لوٹ گئے ،وہ خاطر خواہ رنز بنانے میں ناکام رہے اور صرف 14 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ امام الحق اور آغا سلمان نے پانچ، پانچ اور شاداب خان نے صرف 4 رنز بنائے۔
نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 2، کرن کے سی اور سندیپ لامیچھانے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Click here for watching full video