Saturday, September 9, 2023

Asia Cup: پاکستان اور انڈیا کے درمیان Asia Cup کا ہائ ولٹیج ٹاکرا ۔

ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ایک بار پھر سے سجنے جارہا ہے۔  ۔۔۔۔

روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جانے والا ایشیا کپ کا میچ۔ کون بازی مارے گا۔ کچھ دیر بعد مقابلہ شروع ہونے والا ہے 

  جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے۔ یاد رہے پاکستان اور بھارت کا میچ کرکٹ شائقین کے لیے بہت بڑا میچ ہوتا ہے ہر لمحے شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوتی رہتی ہیں۔

دونوں ٹیمیں دن ڈھائی بجے سری لنکا کے کرکٹ سٹیڈیم کولمبو میں ان ایکشن ہوں گی اور بارش کی صورت میں میچ دوسرے دن گیارہ ستمبر کو  کھیلا جائے گا۔ یہ شائقین کرکٹ کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے۔ کرکٹ کے شائقین کے پاک و بھارت میچ ایک ہائ ولٹیج ٹاکرا ہوتا ہے ۔ہر لمحہ شائقین کرکٹ کا جوش بڑھتا ہے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوتی ہیں۔ بہت ہی سنسی خیز مرحلہ ہوتا ہے پاک بھارت کرکٹ میچ ۔

گیارہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، سٹار آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ایک اور موقع دیا گیا ہے۔ شائقین کرکٹ روایتی حریفوں کا ٹکراؤ دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، فخر زمان، شاداب خان، سلمان آغا، افتخار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہوں گے۔

پاکستان کی بیٹنگ کا انحصار بابر اعظم ، محمد رضوان اور افتحار احمد پر ہے جبکہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور حارث رؤف اٹیک کرنے کے لیے تیار ہیں

واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری شدید بارشوں کے پیش نظر ایشین کرکٹ کونسل نے گزشتہ روز اس اہم میچ میں بارش کی صورت میں پاکستان اور بھارت کا میچ دوسرے دن گیارہ ستمبر کو رکھنے کی آمادگی ظاہر کی ہوئ ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے بارش کی پیشگوئی کے بعد اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھا، جس کے بعد ہی اے سی سی(Asia Cricket Council کی جانب سے ریزرو ڈے کی منظوری دی گئی ہے۔

   Click here to watch

        میچ دیکھنے کے لیے ادھر کلک کرکے تماشا ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
                         اور میچ کا لطف اٹھائیں 
         Pak Vs India
لنک نہ کھلنے کی صورت میں پلے سٹور سے تماشا ایپ ڈاؤن لوڈ کریں 

No comments:

Post a Comment

PSL live Match.

 PSL live Match    Watch Now