ایشیا کپ 2023 :پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
پاکستان کے کیپٹن بابر اعظم کی کوشش ہوگی کہ پہلے کھیلتے ہوئے ایک بڑا ٹارگٹ سکور بورڈ پر سیٹ کریں اور بعد میں اپنے بولنگ اٹیک کی مدد سے بھارتی بیٹرز کو ٹارگٹ تک پہنچنے سے روکیں۔ پاکستانی بولرز شاہین شاہ افریدی ،نسیم شاہ اور حارث روف میں صلاحیت ہے کہ وہ انڈین بیٹرز کو جلد از جلد پویلین کا راستہ دکھا سکیں ۔ قومی ٹیم کے کپٹن بابر اعظم کا خیال ہوگا کہ وہ شاہین شاہ افریدی سے پہلے بولنگ کرتے ہوئے ایک اٹیکنگ باولنگ کروائیں اور جلد از جلد انڈین وکٹیں لیں۔ یاد رہے پاکستان نے اپنے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ بابر اعظم اج بھی انہی پلیئرز کو لے کر میدان میں اتریں گے جن کو لے کر وہ پہلے سے ایشیا کپ کھیلتے آ رہےہیں
پاکستانی بیٹرز بابر اعظم اور رضوان کے بعد افتخار احمد پر بیٹنگ کا انحصار کرتی ہے ۔ شادب خان بھی ایک آل راؤنڈر کی حیثیت سے موجود آج آپشن کے طور پر ہیں شاداب خان بھی اچھی بیٹنگ کریتے ہیں، ان سے بھی ٹیم کی امیدیں وابستہ ہیں شاداب خان بولنگ میں بھی جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان ٹیم میں ایک اٹیکنگ بولر ہیں اس کے علاوا نسیم شاہ ، حارث رؤف پر بھی پاکستانی بولنگ اٹیک کا انحصار ہے۔ سپینر میں شاداب ، محمد نواز اور افتحار احمد بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ واضح رہے ایشیا کپ کے زیادہ تر میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانے ہیں اور سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ تر میچز کے دوران بارش کے ہونے کا خدشہ ہے ۔یاد رہے ایشیا کپ کا فائنل بھی کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا ۔
No comments:
Post a Comment