Asia Cup: ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ آ گیا
ایکشن کرنے پر مجبور ہو گیا، ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی
مزید پڑھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔
Click here to watch
پر پی سی بی حکام سخت پریشان، چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی طرف سے اہم پیغام جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ کیلئے فیورٹ قرار دی جانے والی قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اندرونی حلقوں میں کافی بے چینی پائی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023ء میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے معاملے پر اجلاس بیٹھ گیاہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی سی بی حکام نے پریشان کا اظہار کیا، ذرائع کایہ بھی کہنا تھا کہ پی سی بی نے سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز کو بھی مشاورت کے لیے اجلاس میں طلب کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پی سی بی ورلڈ کپ سے قبل سابق قومی کرکٹرز سے مشاورت کرے گی تاکہ سابق کرکٹرز سے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں کوتاہیوں پر بات کی جائے اس کے علاوا ورلڈکپ اسکواڈ کے متعلق بھی مشورہ کیا جائے گا
جبکہ اس حوالے سے چئیرمین کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائے، ایشیا کپ میں جو بھی غلطیاں ہوئیں ان کا جائزہ لیا جائے گا اور ان خامیوں کو دور کیا جائے، ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ اللہ سے امید ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سے قوم کو مایوس نہیں کرےگی۔ واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز میں اب وقت بہت ہی کم باقی رہ گیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے تاحال ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی طرف سے ناقض کارکردگی دکھانے کے بعد ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں ۔ قوی امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں چیف سلیکٹر انضام الحق ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔
جنڈالی سپورٹ نیوز Jandali Sports News
No comments:
Post a Comment