CLICK HERE, یہاں پر کلک کریں
شاہد خان آفریدی کرکٹ پر ایک لمبے عرصے تک راج کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر کسی تعارف کے متاج نہیں ہیں، وہ قومی کرکٹ ٹیم میں ایک باحثیت ایک اوپنر پلئیر شامل ہوئے تھے۔ شاہد آفریدی نے آتے ہی مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی ، شاہد نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری سکور کی تھی،انھون نے 36 بال 100 رنز بنائے تھے۔شاہد افریدی نے گذرتے وقت کے ساتھ ساتھ اپنا لوہا منوایا، وہ قومی کرکٹ ٹیم میں ایک طرح سے ریڑھ کی ہڈی کی مانند تھے، شاہد آفریدی کو سب پیارسے لالہ کہہ کر پکارتے تھے۔لالہ کریس پر ہوتے تو پاکستان کی امیدیں بندی ہوتی رہتی تھیں اور مخالفین کے رنگ اوڑھے رہتے تھے۔ پاکستان کے بہترین بلے باز اور بہترین گیند باز بھی ہیں اور وہ فیلڈنگ کے شعبے میں بھی پاکستان کے لیے بہت اہم کردار ادا کر چکے ہیں شاہد افریدی نے پاکستان کو بہت سی فتوات دلوائی ہے شاید افریدی جب کریس پر اتے تھے تو بڑے بڑے بالروں کے پسینے چھوٹ جاتے تھے شاہد افریدی نے انڈیا کے خلاف سیریز میں انڈین بالرز کے خلاف بہت ہی جارحانہ انداز اپنایا تھا خاص کر کے عرفان پٹھان ،ظہیر خان اور بالا جی کی خوب پٹائ کی تھی یہاں تک کہ عرفان پٹھان کا کیریئر دواؤں پر لگا دیا تھا شاید افریدی ہمیشہ پریشر میچ میں اچھا کھیلتے تھے۔ انڈیا کے خلاف سیریز میں جو 2004 میں کھیلی گئی تھی پاکستان کے کپتان انضمام الحق تھے پاکستان ٹیم نے وہ سیریز جیتی تھی لیکن شاید خان افریدی کی بیٹنگ اج بھی بھارت کو یاد ہوگی بے شک اس وقت دنیا کرکٹ کے بے تاج بادشاہ لالا شاید خان افریدی ہی تھے لالہ آج بھی شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment