بھارت کے شہر کولکتہ کہ ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ائی سی سی ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔
پاکستان کی اوپنر بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان کو مین اف دی میچ قرار دیا گیا فخر زمان 81 رنز بنا کر اؤٹ ہوئے انہیں بھی بنگلہ دیش کے بالر مہدی حسن نے کیچ آؤٹ کروایا، بابر اعظم جلدی ہی اؤٹ ہو گئے بابر اعظم نے صرف 9 رنز بنائے جبکہ افتحار احمد اور محمد رضوان ناٹ آؤٹ رہے، محمد رضوان نے ناقابل شکست 26 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد 17 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن نے تین کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا۔
پاکستان کے اوپنر فخر زمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔یاد رہے فخر کو ریسٹ کے بعد آج واپس امام الحق کی جگہ ٹیم میں لایا گیا۔
اس سے پہلے بنگلہ دیش کے کپتان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن پاکستان کی بولنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی شاہین شاہ اور حارث روف، محمد وسیم نے عمدہ باولنگ کی 45 ویں اوور میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 204 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بنگلادیش کی طرف سے محموداللہ 56, لین داس 45, اور ثاقیب الحسن 43 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ یوں پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا آسان ہدف ملا جیسے گرین شارٹ نے باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔
پاکستان کے بولر شاہین شاہ افریدی اور اس اور محمد وسیم کے سامنے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن اتنا سے ابتدا سے ہی لڑکھڑا گئی تھی جسے پاکستانی بالر نے سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور یوں ایک اسان ٹوٹل سکور بورڈ پر پاکستان کو ملا جسے پاکستانی اوپنرز نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے باسانی حاصل ممکن کرلیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے اور محمد وسیم نے بالترتیب 3,3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،جبکہ حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کی ،اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی اور ایک کھلاڑی کو افتحار احمد نے پوولین بھیجا۔