Friday, October 27, 2023

ICC World Cup 2023: جنوبی افریقہ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1 وکٹ سے شکت دےدی ۔

پاکستان کی آخری امید بھی افریقہ نے توڑ دی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکت دےکر میچ جیت لیا۔

آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کے ایک اہم میچ میں افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پاکستان کے سفر کو مزید مشکل کر دیا

ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر ایونٹ میں پاکستان کے سفیر کو مزید مشکل بنادیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعدجنوبی افریقہ نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکت دےکر میچ اپنے نام کیا۔

حارث رؤف کی ایک تیز رفتار گیند تبریز شمسی کے پیڈز پر لگی اور پاکستانی کھلاڑیوں نے بلندآواز میں اپیل کر دی مگر گراؤنڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ دے دیا،

امپائر نے شاید ایج کے خدشے پر ناٹ آؤٹ کا اشارہ دیا ۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے فوراً ریویو لے لیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو بظاہر یقین ہو چلا تھا کہ اب وہ میچ جیت جائیں گے۔مگر شاہد قسمت کی دیوی افریقی کھلاڑی پر مہربان تھی۔

تیسے امپائر کا فیصلہ آیا کہ گراؤنڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رہےگا کھلاڑی ناٹ آؤٹ ہے جس کا مطلب تھا کہ جنوبی افریقہ یہ میچ ایک وکٹ سے جیت گیا ہے۔

ڈی آر ایس کے اس فیصلے پر کپتان بابر سے میچ کے بعد پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ ’میرے خیال سے امپائرز کال کھیل کا حصہ ہے۔ یہ لمحہ سبھی کے لیے افسوسناک تھا کیونکہ ہمارے پاس میچ جیتنے اور ٹورنامنٹ میں رہنے کا موقع تھا۔‘

بابر نے یہ بھی کہا کہ ’اگر اسے آؤٹ دیا جاتا تو اس سے ہمیں فائدہ ہوتا۔‘

رواں ورلڈ کپ کے دوران یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ امپائرز

 کال پر کیے جانے والے فیصلے متنازع ہوئے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر جب سری لنکا کے خلاف ایل بی ڈبلیو قرار پائے تو انھوں نے ڈی آر ایس پر آؤٹ کے فیصلے کو برقرار رکھے جانے پر تنقید کی تھی۔

انڈیا میں جاری ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کو شکست کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان عالمی مقابلوں میں ایک ساتھ چار میچ ہار چکا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کی تین جبکہ حارث رؤف اور وسیم جونیئر کی دو، دو وکٹوں کے باوجود جنوبی افریقہ نے نو وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے 271 رنز کے ہدف کا تعاقب ممکن بنایا۔

جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم نے 91 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔

پاکستان کی اننگز میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی محتاط نصف سنچری اور پھر سعود شکیل اور شاداب خان کے درمیان 84 رنز کی نمایاں شراکت داری نے پاکستانی بیٹنگ کو سہارا تو دیا تھا  مگر پھر بھی پاکستانی ٹیم 46.4 اوورز کے کھیل کے بعد 270 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے تبریز شمسی نے چار وکٹیں حاصل کی ، تبریز شمسی نے پاکستانی بیٹرز کو مشکلات میں ڈالے رکھا جس پر انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

No comments:

Post a Comment

PSL live Match.

 PSL live Match    Watch Now