بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کا 20 واں میچ گزشتہ روز جنوبی افریقا دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں انگلینڈ کو 229 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر جنوبی افریقی ٹیم میگا ایونٹ کےسیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گیا۔
بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 399 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لئے 400 رنز کا ہدف دیا افریقہ کی جانب سے دیے گئے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم کی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بولرز کے سامنے ’ریت کی دیوار‘ ثابت ہوئی ، افریقہ نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 22 اوورز میں 170 رنز پر ڈھیر کردیا ۔
اس پہلے انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جو دفاعی چیمپیئن کے لیے درست ثابت نہ ہوا ۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رنزوں کا ڈھیر لگادیا جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور انگلینڈ کے لیے 400 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور رضا ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا میں ہی کوئنٹن ڈی کاک 4 رنز پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے،
اس کے بعد راسی وین ڈیر ڈوسن کریز پر آئے تو انہوں نے رضا ہینڈریکس کے ساتھ مل کر جارحانہ انداز اپنایا، دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 121 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
راسی وین ڈیر ڈوسن اور ریزا ہینڈرکس نے جنوبی افریقا کا اسکور 125 رنز تک پہچایا تاہم راسی وین ڈیر ڈوسن 8 چوکوں کی مدد سے 61 گیندوں پر 60 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد رضا ہینڈریکس نےبھی خوب ہاتھ دیکھائے اور 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے۔
اس کے بعد جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، وہ 42 رنز کی اننگز کھیل کر ٹوپلے کی گیند پر جونی بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیوڈ ملر بھی 5 رنز بناکر ٹوپلے کا شکار بنے۔
جنوبی افریقا کے 6 آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہینرک کلاسن تھے جنہوں نے انتہائی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 12 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 67 گیندوں پر 109 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقا کے 7 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیرالڈ کوٹزی تھے وہ 3 رنز اسکور کرکے آؤٹ ۔
ہینرک کلاسن کے بعد سب سے عمدہ اننگز مارکو جانسن نے کھیلی انہوں نے 3 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 75 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہو
انگلینڈ کی طرف سے ریس ٹوپلے نے سب سے عمدہ بولنگ کی انہوں نے جنوبی افریقا کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عادل رشید اور گس اٹکنسن نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیجا۔
400 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے جواب میں انگلش بیٹنگ لائن نہ لڑکھڑا گئی، ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار ہو گئی اور یکے بعد دیگرے ایک ایک کر سارے بیٹسمین آؤٹ ہو گئے۔
جونی بیرسٹو کے آؤٹ ہوتے ہی جیسے انگلش بلے بازوں کی پویلین جانے کے لیے لائن لگ گئی، انگلینڈ کی مِڈل آرڈر بیٹنگ مکمل کولیپس کرگئی اس کا کوئی بھی مِڈل آرڈر بیٹر ڈبل ہندسہ عبور نہ کر سکا، ڈیوڈ ملان 6 ، جوئے روٹ 2 اور بین اسٹوکس 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔
انگلینڈ نے 22 اوورز میں 9 وکٹ پر 170 رنز پر اننگز ختم کردی، اس طرح جنوبی افریقا 229 رنز کے بڑے مارجن کے ساتھ یہ میچ جیت گیا اور سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے عمدہ بولنگ جیرالڈ کوٹزی نے کی انہوں نے 3 اہم انگلش بیٹرز کو پویلین بھیجا جبکہ مارکو جانسن، لنگی نگیڈی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں شاندار سینچری اسکور کرنے پر ہینرک کلاسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔.
No comments:
Post a Comment