Sunday, October 29, 2023

ICC World Cup 2023: لکھنؤ میں آج ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں بھارت اور انگلینڈ مدمقابل ہیں۔



آئ سی سی ورلڈ کپ کا 29 واں میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان بھارت کے شہر لکھنؤ میں جاری ہے۔

 بھارت میں کھیلے جانے والے آئ سی سی ورلڈ کپ  کے 29ویں میچ میں

 انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لکھنؤ میں اس وقت بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے ۔ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی آج بھی برقرار رکھا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھ رہی ہے اور ہم بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے، آج کے میچ کے لیے اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جو  گزشتہ میچ کھیلی تھی۔

 بھارت کے شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈم میں کھیلے جانیوالے  اس میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں جبکہ انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر ہی ہیں۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جوز بٹلر کا کہنا تھا گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی آج برقرار رکھا گیا ہے۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اس موقع پرکہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی نظر آ رہی ہے اور ہم بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے، آج کے میچ کے لیے اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جو گزشتہ میچ کھیلی تھی۔روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی،شریاس ایئر، کے ایل راہول،سوریا کمار یادیو، رویندرا جدیجا، جسپریت بمرا،کلدیب یادیو، محمد شامی، محمد سراج۔جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جوئے روٹ، بین سٹوکس، جوز بٹلر، لیونگ سٹون، معین علی، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید، مارک ووڈ۔یاد رہے کہ میزبان بھارت میگا ایونٹ میں اب تک 5 میچ کھیل تمام میچز میں فاتح رہا ہے جبکہ دفاعی چمپئن انگلینڈ نے 5 میچ کھیلے جن میں سے اسے ایک میں کامیابی اور 4 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

No comments:

Post a Comment

PSL live Match.

 PSL live Match    Watch Now