کولکتہ: آئ سی سی ورلڈ کپ کے 31 واں میچ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
گرین شارٹ کی بیٹنگ جاری ہے، اب تک کی تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 12 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 59 رنز بنا لیے تھے، عبداللہ شفیق 26 اور فخر زمان 31 کے سکور اپنی اپنی اننگز کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
اس سے پہلے بنگلادیش کی پوری ٹیم 45.1 اوورز میں 204 رنز بنا آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے اور محمد وسیم نے شاندار بولنگ کرتے بالترتیب 3,3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث رؤف نے 2 ، اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی اور ایک کھلاڑی کو افتحار احمد نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کو جیت کے 205 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا اس وقت تک پاکستان نے 13 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 77 رنز بنالیے تھے، عبداللہ شفیق 38 اور فخر زمان 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
ناظرین یاد رہے پاکستان کی ٹیم کو اس میگا ایونٹ میں رہنے کے یہ میچ لازمی جیتنا ہے۔ اس سے پہلے دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں 6،6 میچ کھیلے ہیں جن میں سے پاکستان نے دو میچ جیتے ہوئے ہیں جبکہ بنگلادیش کی ٹیم ایک میچ ہی سکی ہے۔ بھر حال میچ ابھی جاری ہے بنگلادیش کی طرف سے دیے گئے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے پاکستان نے اب تک 15 اوورز کے اختتام پر 85 رنز بنا لیے ہیں اور پاکستان کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا ہے
اس وقت جب 22 اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 132 رنز بنا لیے تھے، پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے عبداللہ شفیق تھے جو 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انھیں مہدی حسن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
No comments:
Post a Comment