Monday, October 23, 2023

ICC World Cup 2023 : ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

 آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 22ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر تاریخ رقم کردی ۔ 


دنیا کا بہترین باؤلنگ اٹیک سمجھے جانے والے پاکستانی بولنگ اٹیک کی افغان بیٹرز نے جم کر دھلائ کی، 283 رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔

بپاکستان کے کپتان براعظم نے بھی افغانستان سے شکست کی وجہ خراب بولنگ اور ناقص فیلڈنگ کو قرار دیا۔

بھارت کے شہر چنئی میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے282 رنز سکور کیے، بابر اعظم نے 74، عبداللہ شفیق نے 58 اور افتحار احمد نے 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان ککے نور احمد نے 3 ، نوین الحق نے 2 اور محمد نبی نے 1 وکٹ آؤٹ کی۔پاکستان نے 283 رنز کے جواب میں افغان بلے باز پر اعتماد انداز میں کھیلتے رہے، افغان اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز کی نصف سنچریوں کے بعد مڈل آرڈر نے 49ویں اوور میں باآسانی ہدف کو پورا کر لیا۔ افغانستان کی طرف سے ابراہیم زدران نے 87، رحمت شاہ 77 اور رحمان اللہ گرباز نے 65 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ جہاں ایک طرف افغان بلے باز وکٹ پر پر اعتماد انداز میں کھیلتے رہے وہی دوسری طرف پاکستانی بولرز وکٹوں کی تلاش میں بے بس ترستے رہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی اس کے کسی بھی پاکستانی بولرز کو افغان بیٹرز نے خاطر میں لائے بغیر میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا ،افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ کے درمیان 96 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے میچ یکطرفہ بنا دیا تھا۔

87 رنز کی نمایاں باری پر افغان اوپنر ابراہیم زدران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔       






No comments:

Post a Comment

PSL live Match.

 PSL live Match    Watch Now