Tuesday, October 31, 2023

ICC World Cup 2023 : لکھنؤ میں انڈیا نے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل 6میچوں میں کامیاب حاصل کرلی۔



 آئ سی سی ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں مسلسل 6 میچ جیت کر ناقابل شکست رہا۔



 آئ سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 29 واں میچ لکھنؤ میں ہندوستان اور انگللستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر اپنی جیت کے نہ ختم ہونے والے تسلسل کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے شہر لکھنؤ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 کے ایک میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دیا ۔ 230 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 35 ویں اوور میں 129 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ لیام لیونگ سٹون نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے جبکہ انڈیا کی جانب سے محمد شامی نے چار اور جسپریت بمراہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انڈیا کی جانب سے کپتان روہت شرما نے 87، سوریا کمار یادو نے 49 اور کے ایل راہُل نے 39 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف بولنگ کرتے ہوئے ڈیوڈ وِلی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں رہے جبکہ کرس ووکس اور عادل رشید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی جیت کے ہیرو فاسٹ بولر محمد شامی اور جسپریت بمراہ تھے۔ ان دونوں نے چھوٹے ہدف والے میچ میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ شامی نے چار وکٹیں حاصل کیں، اور بھمراہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے ہندوستان کی طرف سے دیے گئے 230 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پہلے دو اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 17 رنز بنا لیے تھے۔ تب ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ یہ ہدف آسانی سے حاصل کر لے گا لیکن پھر پانچویں اوور میں 30 کے مجموعی سکور پر جسپریت بمراہ نے ڈیوڈ ملان کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلا جھٹکا دیا۔ بمراہ نے اگلی ہی گیند پر جو روٹ کو بھی آؤٹ کر دیا۔ اس طرح انگلینڈ نے 30 رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد محمد شامی نے بین اسٹوکس کو صفر پر آؤٹ کرکے انگلینڈ کی کمر توڑ دی۔ پھر شامی نے بیرسٹو کو بھی بولڈ کیا۔ اس طرح انگلینڈ جو بغیر کوئی وکٹ لیے 30 رنز بنا چکا تھا، 39 رنز پر چار وکٹیں گنوا بیٹھا۔ انگلینڈ کی ٹیم ان ابتدائی جھٹکوں سے نہیں نکل سکی۔ شامی اور بمراہ نے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کر دیا جبکہ باقی کلدیپ یادو نے کیا۔ کلدیپ نے 52 کے مجموعی سکور پر جوس بٹلر کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پانچواں جھٹکا دیا۔ آدھی ٹیم 52 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد معین علی اور لیام لیونگ اسٹون نے محتاط انداز میں کھیلنا شروع کیا۔ تاہم وہ زیادہ دیرپچ نہ  رہ سکے۔ انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 24ویں اوور میں 81 کے سکور پر گری۔ محمد شامی نے معین علی کو آؤٹ کر کے بھارت کی جیت کو یقینی بنایا۔ اس کے بعد کرس ووکس 10، لیام لیونگسٹون 27، عادل رشید 13 اور مارک ووڈ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح پوری انگلش ٹیم 129 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

1 comment:

PSL live Match.

 PSL live Match    Watch Now