گزشتہ روز بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈکپ کے آٹھارہویں میچ میں آسٹریلیا نے62 رنز سے پاکستان کو ہرا دیا۔
: بھارت
بنگلورمیں کھیلے گئے میچ میں قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔ آسٹریلیا کے اوپنر نے پاکستانی بولرز کو دن تارے گنائے۔
آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر نے 163 اور مچل مارش نے 121 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
لائیو میچ
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5 اور حارث سہیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔
اس سے قبل رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا نے 10 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف 344 رنز بنائے تھے۔ جو پاکستان نے پورا کر لیا تھا
مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور اپنی ٹیم کو پہاڑ جیسے شاندار رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی جس میں اسامہ میر اور عبداللہ شفیق کی ناقص فیلڈنگ کا بھی اہم کردار رہا ۔
اسامہ میر اور عبد اللہ شفیق نے کیچ گرا کر آسٹریلوی پلیئرز کو جم کر دھلائ کر نے کا موقع دیا۔
Cricket live
وارنر اور مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو کہ پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔
پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے ورلڈ کپ میں 200 رنز کی شراکت قائم کی۔
تاہم میچ کے34 اوور میں مچل مارش 121 رنز کی شاندار اننگزکھیلتے ہوئے اسامہ میر کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد اگلی ہی گیند پر گلین میکسویل بھی شاہین شاہ کی گیند پویلین لوٹ گئے جبکہ اسٹیو اسمتھ 7 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے،ڈیوڈ وارنر 124گیندوں پر 163 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کے اوپنرز کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستانی بولرز نے کینگروز پہ چڑھائی کردی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کی وجہ سے آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 367 رنز بنائے ورنہ ایک وقت ایسا لگتا تھا کہ آسٹریلیا 400 سے زیادہ رنز سکور بنا لےگا۔
ماکس اسٹوئنس 21، جوش انگلس 13، لبوشین 8، پیٹ کمنز 6، مچل اسٹارک نے 2 رنز بناسکے ،کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔
پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز اچھا کیا تھا مگر پھر اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اور رضوان بھی کچھ نہ کر سکے۔
پاکستان کی پوری ٹیم 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔
آسٹریلیا نے میچ 62 رنز سے جیت لیا۔
No comments:
Post a Comment