Sunday, October 15, 2023

ICC World Cup 2023 ورلڈ کپ میں پہلا اپ سیٹ افغانستان نے رفاعی چمپین انگلینڈ کو شکست دے دی ۔

 انگلینڈ کو شکست دے کر افغانستان نے ورلڈ کپ 2023 کا پہلا اپ سیٹ کردیا۔


England Vs Afghanistan live match  


        Click here to watch, یہاں پر کلک کریں

ائ سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پہلا آپ سیٹ ہو گیا۔

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں ایک بڑا دھماکہ اس وقت ہوا جب ون ڈے رینکنگ میں 9ویں نمبر کی ٹیم افغانستان نے دفاعی چیمپیئن اور ’فیورٹس‘ قرار دی  جانے والے انگلینڈ کوشکست دے کر ورلڈ کپ 2023 میں اپنا پہلا میچ جیتا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 285 رنز کا ہدف دیا تھا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 215 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، افغانستان کے کپتان حشمت الله شاہدی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں اندازہ تھا کہ اس وکٹ پر ’280 سے 290 رنز جیت کے لیے کافی ہوں گے۔‘

Hania Sohail  


اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے 114 رنز کی شراکت کے ساتھ ٹیم کو ایک بہترین آغاز فراہم کیا ۔

گرباز 80 رنز جبکہ اکرام علی خیل 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لوئر آرڈر کی کوششوں کی بدولت ٹیم 50 ویں اوور میں مجموعی سکور 284 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔

جواب میں انگلینڈ کو پہلا جھٹکا دوسرے اوور میں لگا جب فضل حق فاروقی نے اوپنر جونی بیئرسٹو کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس کے بعد سے انگلش بیٹنگ سنبھل نہ پائی اور یکے بعد دیگرے اس کی وکٹیں گِرتی چلی گئیں۔

افغان سپنرز بشمول مجیب، محمد بنی اور راشد خان نے انگلش بیٹرز پر دباؤ برقرار رکھا۔

ہیری بروک نے 66 رنز کی نمایاں باری کھیلی جبکہ مجیب اور راشد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی ٹیم 41ویں اوور میں 215 رنز پر ڈھیر ہوئی اور یوں افغانستان نے 69 رنز سے یہ میچ جیت کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی، افغانستان نے میچ جیت کر ورلڈ کپ میں موجود تمام ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

جہاں دہلی میں افغانستان  کی اس تاریخی جیت پر ٹیم کو کافی سراہا جا رہا ہے وہیں ورلڈ کپ میں دوسری شکست پر انگلینڈ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی اٹھایا جا رہا ہے۔

انگلینڈ کی تین اہم وکٹیں حاصل کرنے والے مجیب الرحمان کو ’میچ کا بہترین کھلاڑی‘ قرار دیا گیا، جنھوں نے یہ ایوارڈ افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے نام کیا۔

جبکہ راشد خان نے اس فتح ’افغانی  اور فلسطینی  بہین اور بھائیوں‘ کے نام کر دیا۔

No comments:

Post a Comment

PSL live Match.

 PSL live Match    Watch Now