Tuesday, October 17, 2023

ICC World Cup 2023, نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر تاریخ رقم کردی ۔ ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا۔


آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کا دوسرا اپ سیٹ، نیدرلینڈز نے جنوبی  افریقا کو 38 رنز سے شکست دے دی۔


جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے شکست کا سامنا ۔ ورلڈکپ میں دوسرا اپ سیٹ ۔

 آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کا دوسرا اپ سیٹ، نیدرلینڈز کی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی، جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست دے دی۔

Jandali  

گزشتہ روز بھارت کے شہر دھرم شالہ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے ہرا دیا۔

دھرم شالہ کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے 245 رنز بنائے تھے جنوبی جس کا کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 42.5 اوورز میں 207 کے سکور پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کے دوران بارش کے باعث میچ کو 43، 43 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

ناظرین یاد رہے اس سے قبل افغانستان نے انگلینڈ کو ہرا کر ایک اپ سیٹ کیا تھا۔ آئ سی سی ورلڈ کپ 2023  کے ایک گروپ میچ میں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے تاریخی شکست دی تھی۔ 

جنوبی افریقا جو اس میچ سے پہلے 2.36 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا اب بھی اسی پوزیشن پر ہے تاہم اسکا نیٹ رن ریٹ کم ہو کر 1.385 ہو گیا ہے۔ نیدرلینڈز 2 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر آگیا۔

یہ نیدرلینڈز کی ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی ہے، جبکہ جنوبی افریقا نے اپنے پہلے دونوں میچز جیتے ہوئے ہیں، نیدرلینڈز کو اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی تھی۔ ٹورنامنٹ میں شامل تمام 10 ٹیمیں اب اپنے تین، تین میچز کھیل چکی ہیں۔

Jandali  

 جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن 246 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی کمزور باؤلنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ ڈیوڈ ملر کے سوا کوئی بھی افریقی بیٹسمین قابل ذکر رنز نہ بنا سکا۔ اوپنرز کوئنٹن ڈی کوک 20 رنز اور ٹیمبا بووما 16 رنز بنائے تھے۔

ہینرک کلاسن 28  ڈیوڈ ملر 43 رنز جیرالڈ کوٹزی 22 رنز اور کیشو مہاراج  40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے پہلے ساؤتھ افریقہ کے کپتان ٹمبا باؤما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو نیدرلینڈز کی باؤلنگ کے سامنے غلط ثابت ہوا، افریقی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بارش کے باعث فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاکہ حریف ٹیم کیخلاف کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا سکیں۔

No comments:

Post a Comment

PSL live Match.

 PSL live Match    Watch Now