آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 20 ویں میچ میں انگلینڈاور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہیں ،انگلینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 399 رنز سکور کیے۔۔
ورلڈ کپ 2023 کا اہم میچ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے مقابلوں کے 20 ویں اور آج کے دوسرے میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہیں، جہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ساؤتھ افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو اپنے گزشتہ میچ میں افغانستان سے شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کو نیدرلینڈز کیخلاف اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جنوبی افریقہ نے 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 399 رنز بنا لیے ہیں۔افیقہ نے دفاعی چیمپیئن کو جیت کے لیے 400 رنز حدف دیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ کوشش کریں گے ، انگلش ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، گس اٹکنسن، ڈیوڈوِلی، بین اسٹوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان ٹمبابا ووما بیماری کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے، جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ایڈین مارکرم کررہے ہیں۔
Google ad
دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ میچ وینکھڈے میں کھیلا جارہا ہے، ورلڈ کپ
میں انگلش ٹیم تین میچ کھیلی ہے جس میں سے صرف ایک میچ ہی جیت سکی ہے افغانستان کیخلاف اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پروٹیاز نے سری لنکا اور آسٹریلیا کو قریب بھی نہ آنے دیا مگر نیدرلینڈز سے شکست کھا گئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلوں میں جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہے، ساؤتھ افریقہ نے 79 میں سے 33 جیتے، جبکہ تیس میچ انگلینڈ کے نام رہے۔
عالمی ایونٹ میں انگلینڈ نے بازی ماری ہے، انگلش ٹیم نے 7 میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
No comments:
Post a Comment