کیا پاکستان کی ٹیم آج کا میچ جیت کر ورلڈ کپ میں اپنا سفر باقی رکھ سکے گی؟
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے اور اب تک بنگلہ دیش نے 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 96رنز بنائے ہیں اور وکٹ پر لٹن داس اور محموداللہ موجود ہیں۔
آج کے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئ ہیں۔ امام الحق کی جگہ فخز زمان، شاداب خان کی جگہ اُسامہ میر اور محمد نواز کی جگہ آغا سلمان کو شامل کیا گیا ہے۔
افغانستان کا سیری لنکا کو ہرا کر پوئینٹ بورڈ پر پاکستان کو پیچھے چھوڑ دینے کے بعد اب اس میچ میں پاکستان کو ہر صورت کامیابی حاصل کرنی ہو گی اگر میگا ایونٹ میں اپنے سفر کو برقرار رکھنا ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم یہ میچ ایک ایسے وقت میں کھیل رہی ہے جب پی سی بی میں طوفان آیا ہوا ہے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں جبکہ پاکستانی میڈیا کی خبروں کی ہیڈلائنز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے واٹس ایپ کے سکرین شارٹ بنے ہوئے ہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن اور لٹن داس نے اننگز کا آغاز کیا لیکن آج شاہین شاہ آفریدی اپنے پرانے روپ میں نظر آئے اور میچ کے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر انہوں نے تنزید کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔ اس وکٹ کے ساتھ شاہین کی ون ڈے کرکٹ میں 100 وکٹیں بھی پوری ہو گئیں۔ شاہین نے 51 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی یہ اعزاز حاصل کرنے والے 21 ویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔
شاہین آج اپنے پہلے اوور سے ہی ردھم میں نظر آرہے ہیں اور انہوں نے اپنے اگلے اوور میں بھی اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجم الحسین شانٹو کو کیچ آؤٹ کروا دیا۔
حارث رؤف ابھی تک اس ورلڈ کپ میں لائن و لینتھ کی تلاش میں سرگرم نظر آرہے ہیں، ان کی پہلی دو گیندوں پر لٹن داس نے دو دلکش چوکے لگائے۔ لگ رہا تھا کہ حارث کو اوور دینے کا فیصلہ غلط ہے اور وہ شاہین کا بنایا سارا دباؤ ختم کرا دیں گے۔ البتہ حارث رؤف نے مشفیق کو کیچ آؤٹ کروا کر بنگلہ دیش کی ٹیم کو مزید دباؤ میں دھکیل دیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ورلڈ کپ میں چھ میچ کھیلے ہیں جس میں پاکستان کو چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ دو میچوں میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان کی ٹیم افغانستان کی نسبتاً کم رنکینگ والی ٹیم شکست کا مزہ چکھ چکا ہے۔
اسی طرح بنگلہ دیش نے بھی میگا ایونٹ میں اب تک چھ میچ کھیلے ہیں جس میں انہیں پانچ میں شکست اور صرف ایک میچ میں فتح حاصل ہوئی ہے۔
انشاء اللہ پاکستان جیتے گا
ReplyDeleteGood job, Be continue
ReplyDelete