Thursday, October 5, 2023

World Cup 2023: ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی شاندار کامیابی۔ 2 سنچریاں سکور کیں۔ مزید پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

آئ سی سی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ۔




ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست سے دوچارکر
 دیا۔ نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2023 کی ابتدا میں ہی دو سنچریاں بنا ڈالی۔ 
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا جو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا کیوی بلے باز ڈیون کونوےنے 152 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور 19 چوکے بھی شامل تھے۔
راجن رویندرا نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور صرف 96 گیندوں پر پانچ چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 123 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔
احمد اباد میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جوکہ نیوزی لینڈ کے لیے درست ثابت ہوا انگلینڈ کی پہلی وکٹ 40 رنز پر ڈیوڈ ملن کی صورت میں گری جب انہیں میٹ ہینری نے 14 رنز پر اؤٹ کیا جبکہ دوسری وکٹ 64 کے مجمعے پر گری جب جونی بیر سٹیو 33 رنز بنا کر مچل سینٹز کے شکار بنے، انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیری بروک تھے اور چوتھے کھلاڑی 118 کے اسکور آؤٹ ہوئے جب معین علی صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 188 کے سکور پر گری جب جو بٹلر 43 رنز بنا کر اؤٹ ہوئے۔ ناظرین انگلینڈ کی ٹیم نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھوٹی چھوٹی پارٹنرشپ سے 282 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا جو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے باسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا نیوزی لینڈ کی طرف سے دو بیٹسمینوں نے سنچریاں سکور کی۔ یاد رہے اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی جو نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے درست ثابت ہوا۔

  مزید پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔






No comments:

Post a Comment

PSL live Match.

 PSL live Match    Watch Now