پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں فتح حاصل کی مگر کپتان بابر اعظم کو آ ئ سی سی نے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا ۔
بابر اعظم کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم نے فخر زمان کی ایک جارحانہ اننگز کی وجہ سے ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے اپنے امکانات کو روشن رکھا۔ نیوزی لینڈ سے میچ جیتنے کے باوجود پاکستان ٹیم کو آخری لیگ کے میچ میں 2019 کے ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو ایک بڑا مارجن سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنا ہو گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہیں لیکن پاکستان کی ٹیم کا رنزریٹ نیوزی لینڈ کی ٹیم سے بہت کم ہے، کیویز کا پڑا ابھی پاکستان سے بہتر ہے، صرف انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو سیری لنکا کی جیت کی دعا کرنی ہو گی، پاکستان اپنا اگلا میچ 11 نومبر بروز ہفتہ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، لیکن اس اہم مقابلے سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر کپتان بابراعظم کومیچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
"آئی سی سی کے ایک میڈیا ریلیز کے مطابق آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل، جو کہ کم از کم اوور ریٹ کے جرم سے متعلق ہے، کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں گیند نہ کرنے پر ہر اوور پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران پاکستان کو دو اوور کم تھے اور یہ ہی وجہ ہے کہ 10 فیصد میچ فیس کا کاٹ دیا گیا،
آن فیلڈ امپائر پال ولسن اور رچرڈ کیٹلبرو، تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور چوتھے امپائر جوئل ولسن نے یہ الزامات عائد کیے جو ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ کے رچی رچرڈسن نے عائد کیے تھے۔
بابراعظم نے ان الزامات کا مقابلہ نہیں کیا اسلئے کسی باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔
فخر زمان نے اچھی اننگز کھیلی ، ویلڈن فخر
ReplyDelete