آسٹریلیا ایک بار پھر کرکٹ کا کنگ بن گیا، چھٹی بار ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کا دنگل اختتام پذیر ہو کیا۔
بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو دھول چٹا دی
میگا ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم انڈیا فائنل ہار گئی،
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا نے انڈیا کو شکست دے کر چھٹی بار یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ بھارت کی ٹیم ورلڈ کپ میں سب میچز میں فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست تھی ،فائنل آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کی سنچری کی بدولت ورلڈ کپ بھارت کے ہاتھوں سے ریت کی طرح نکل گیا۔
آسٹریلیا نے انڈیا کے سکور 240 کے جواب میں مطلوبہ ہدف 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اس پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنائے تھے اور اسٹریلیا کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف دیا تھا۔
انڈیا نے اپنے ہدف کا دفاع کافی جارحانہ انداز میں شروع کیا اور آسٹریلیا کی ٹیم کے اوپنرز کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر واپس پویلین پہنچا دیا تھا۔
لیکن چوتھی وکٹ کی شراکت میں ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشین نے ٹیم کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
اس شراکت میں انھوں نے اپنی ٹیم کو کامیابی تک پہنچا دیا تھا تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ہیڈ باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 137 رنز بنائے۔
ان کے بعد آنے والے گلین میکسویل نے فیصلہ کن دو رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کی جیت پر مہر لگا دی۔
جسپریت بمرا نے دو جبکہ محمد سراج اور محمد شامی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی مگر یہ شام مجموعی طور پر آسٹریلوی بلے بازوں کے نام رہی۔
احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں جیسے جیسے آسٹریلیا کی ٹیم جیت کے قریب بڑھ رہی تھی، انڈین شائقین گراؤنڈ سے واپس جاتے نظر آ رہے تھے۔
میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے جانے والے ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ ’میں نے کبھی سوچا تھا کہ ایسا ہوگا، کیا حیرت انگیز دن ہے۔ میں صرف اس کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔
’یہ گھر میں صوفے پر بیٹھنے سے کہیں بہتر ہے! میں بہت خوش قسمت ہوں کہ سب کچھ ٹھیک رہا اور میں میچ میں واپس آنے میں کامیاب رہا۔ میں پہلی 20 گیندوں پر گھبرایا ہوا تھا لیکن مارنس نے شاندار بیٹنگ کی اور ان کے ساتھ کھیلنا اچھا لگا۔ یہ ایک حیرت پارٹنرشپ تھی‘۔
انھوں نے کہا ’ہم جانتے تھے کہ وکٹ مشکل ہوسکتی ہے لیکن پہلے بولنگ کرنا ایک اچھا فیصلہ ثابت ہوا کیونکہ دن گزرنے کے ساتھ پچ بہتر ہوتی گئی۔ ٹاس کے دوران ہم نے جو کچھ کیا اس کا فائدہ ہوا۔ ‘
آسٹریلیا کی ٹیم نے ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر یہ ٹائٹل چھٹی بار اپنے نام کر لیا ۔ اس دوران جہاں احمدآباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں آسٹریلوی ٹیم جشن بنا رہی تھی وہیں دوسری طرف بھارت کی ٹیم غم سے نڈھال تھی
No comments:
Post a Comment