میلبرن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بالروں کے نام رہا۔ میچ کے دوسرے دن دونوں ٹیموں کے باؤلرز ایک دوسرے پہ
حاوی رہے۔
میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل کے دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو میزبان آسٹریلیا نے 187 رنز تین وکٹوں کے نقصان سے اپنی نامکمل اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن پاکستانی بالنگ لائن کے سامنے کینگروز بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے تک 318 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
میزبان کے سامنے مہمان کی بیٹنگ لائن کا حال بھی میزبان کی طرح ہی ہوا۔
پاکستانی ابتدائی بلے بازوں نے اچھی شراکت قائم کی لیکن اس کے بعد وکٹیں گرنے کا اور پوولین آنے جانے کا سلسلہ جاری رہا اور دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک پاکستان کی چھ وکٹیں گر چکی تھی اور پاکستان نے 194 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں ہی بلے باز ایک بڑی پارٹنر شپ کی جانب بڑھ رہے تھے کہ 34 کے مجموعی اسکور پر امام الحق نیتھن لائن کا شکار بن گئے۔ انہوں نے 10 رنز بنائے۔
عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے دوسری وکٹ پر ذمے دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز کی شراکت قائم کی اور عبداللہ شفیق نے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔
عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے دوسری وکٹ پر ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز کی شراکت قائم کی۔
ٹیم کا مجموعی اسکور 124 تک پہنچا تو شفیق 62 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔
عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ سابق کپتان بابر اعظم ایک رن بنا کر پیٹ کمنز کی شاندار گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ کپتان شان مسعود 54، سعود شکیل نو اور آغا سلمان پانچ رنز ہی بنا سکے۔
ساتویں وکٹ پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 29 اور فاسٹ بالر عامر جمال دو رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے تین، نیتھن لائن نے دو اور جوش ہیزل وڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ناظرین یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان پر ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے گئ ہے ۔