آسٹریلیا میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میلبورن میں اس وقت میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، کینگروز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر114 رنز بنا لیے ہیں۔
اسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے جا رہے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 6 کے مجموعی سکور پر پہلی سلپ پر کھڑے عبداللہ شفیق نے صرف 2 رنز بنانے والے ڈیوڈوارنر کا آسان کیچ چھوڑ دیا جس کے بعد دونوں اوپنرز کے درمیان 90 رنز کی شراکت قائم ہوئی، آسٹریلیا کی جانب سے پہلی وکٹ وارنر ہی کی گری جو سلمان آغا کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اب تک کی اپڈیٹ کے مطابق آسٹریلیا نے 114 رنز بنا لیے تھے اور اسکی دو وکٹیں گری تھی۔
یاد رہے ناظرین پاکستانی ٹیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، فہیم اشرف کو آرام دے کر ان کی جگہ محمد رضوان، حسن علی اور جبکہ انجری کے شکار فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی اور عامر جمال بھی سکواڈ کا حصہ ہیں
دوسری طرف پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، آسٹریلیا کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل سٹارک پر مشتمل ہے ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے ریکارڈز کو دیکھا جائے تو شاہینوں کا پلڑا ہمیشہ کمزور ہی رہا۔ پاکستانی ٹیم آج تک آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے تاہم پاکستان نے آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ 1995ء میں جیتا تھا، جس میں لیگ سپنر مشتاق احمد کی طوفانی باؤلنگ کے باعث جیت پاکستان کا مقدار بنی تھی اس میچ میں مشتاق احمد نے 9 کینگروز کو پوولین کی رہ دیکھائ تھی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی مشتاق احمد ہی قرار پائے تھے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 26 ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی ہیں جن میں سے 14 بار جیت کینگروز کی مقدار میں رہی جبکہ 7 میں پاکستان کو کامیابی نصیب ہوئی ہے اور پانچ سیریز برابر رہیں، پاکستان نے آسٹریلیا میں 13 ٹیسٹ سیریز کھیلیں اور کسی ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کی جبکہ قومی ٹیم تین سیریز برابر کر سکی جبکہ آسٹریلیا نے 10 سیریز اپنے نام کر رکھی ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مجموعی طور پر 70 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں سے پاکستان کے نصیب میں جیت صرف 15 میچز میں رہی، جبکہ 35 میچز میں آسٹریلیا نے کامیابی سمیٹی اور 20 میچز بغیر ہار جیت کے فیصلے کے رہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 66 اوور کھیل کر 187 رنز بنائے تھے اور اسکی 3 وکٹیں گری ہیں۔
No comments:
Post a Comment