Showing posts with label پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایشیاکپ میں انڈیا کے خلاف میچ کو یادگار تجربہ قرار دیا۔. Show all posts
Showing posts with label پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایشیاکپ میں انڈیا کے خلاف میچ کو یادگار تجربہ قرار دیا۔. Show all posts

Sunday, September 3, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایشیاکپ میں انڈیا کے خلاف میچ کو یادگار تجربہ قرار دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے سٹار اور کرکٹ کے شائقین کی توجہ کا مرکز فاسٹ بولر نسیم شاہ 


 پاکستانی سٹار کرکٹر فاسٹ بولر نسیم شاہ
 


گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ
 میں بارش  نے میچ مکمل نہیں ہونے دیا۔ میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔
پاکستان کے سٹار کرکٹر فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی اس میچ میں اہم کردار ادا کیا ۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بار اپنی بولنگ سے ہی نہیں بلکہ وہ اپنے بلے سے بھی ٹیم کو جیت سے ہم کنار کر چکے ہیں۔

  ایشیا کپ میں پاکستان بھارت میچ کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا تجربہ بتارہے تھے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ٹی20 فارمیٹ کھیلا ہے لیکن ون ڈے میچز میں بلکل الگ کرکٹ ہوتی ہے، اس میں صبر کے ساتھ بولنگ کرنا پڑتی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اچھی بولنگ کرنے میں کامیاب رہا۔ شروع میں گیند سوئنگ ہورہا تھا آپکے ہاتھ میں یہی ہوتا کہ اچھی جگہ باولنگ کرو۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ میری کوشش تھی کہ بھارت خلاف میچ میں بیٹسمین کو زیادہ رنز بنانے کا موقع نہ دوں، سوچا تھا کہ جہاں اچھی لائن سے باؤلنگ کروں گا تو بھارتی بیٹسمین خود ہی وکٹیں دیں گے۔ 
یاد رہے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا تھا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو 276 رنز کا ہدف دیا تھا اس سے پہلے بھارت کی پوری ٹیم 266 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئ تھی۔ لیکن بارش کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم کو اپنی اننگز کھیلنے کا موقع ہی نہیں ملا تھا۔ 
یوں میچ کو بغیر کسی نتیجے کے ختم کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ 

PSL live Match.

 PSL live Match    Watch Now