ایشیا کپ: پاکستان-انڈیا میچ میں آج کیا ہوگا۔ کیا کولمبو میں بارش آج پھر برسے گی
پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ روز کا میچ آج دوبارا کھلا جائے گا گزشتہ روز پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بھارتی اوپنرز کے جارحانہ آغاز نے غلط ثابت کیا۔
اگرچہ نسیم شاہ نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ان کی گیند پر اوپنر شبھمن گل کے دو کیچز چھوڑ دیے گئے مگر بھارتی اوپنرز نے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز خاص کر شاہین شاہ آفریدی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ بھارتی اوپنرز کھل کر کھلتے رہے اور پاکستانی فیلڈرز کیچ چھوڑتے رہے۔
تھرڈ مین پر شبھمن گل کا پہلا کیچ چھوڑنے والے شاہین شاہ آفریدی اپنے پہلے تین اوورز میں بھارتی اوپنرز کے لیے کچھ مشکلات پیدا نہ کر سکے۔
لیکن دوسری طرف نسیم شاہ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے مسلسل بھارتی اوپنرز کو اپنی آؤٹ سوئنگ سے پریشان کیے رکھا۔
کولمبو میں بارش سے قبل انڈین کپٹین روہت شرما اور شبھمن گل نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے بھارت کو 121 آغاز فراہم کیا۔ دونوں اوپنرز کے درمیان سو گیندوں میں 121 رنز کی اوپننگ شراکت رہی۔
شاداب نے اپنے پہلے اوور میں 19 رنز دیے اور ابتدائی 2 اوورز میں خراب بولنگ کے بعد روہت شرما کو فہیم اشرف ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ روہت شرما نے جارحانہ نصف سنچری بنائی۔
اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے اٹیک میں واپس آ کر شبھمن گل کو آؤٹ کیا ،شبھمن گل کی 58 رنز کی دھواں دھار اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔
ا وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کریس پر موجود تھے کہ بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔ تب تک بھائی ٹیم نے 24.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کو شاہین اور شاداب نے ابتدائی دو کامیابیاں دلائیں۔
تاہم حارث رؤف بھی کافی بہتر ردھم میں باؤلنگ کر رہے تھے۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ آج دوبارا پاکستانی وقت کے مطابق دن آڑھائ بجے شروع ہوگا۔
جنڈالی سپورٹ نیوز۔ Jandali Sports News