Monday, September 18, 2023

Asia Cup: ایشیا کپ میں ناقض کاری گردگی کے بعد پی سی بی بھی حرکت میں



 Asia Cup: ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ آ گیا              



                 

ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی 

   ایکشن کرنے پر مجبور ہو گیا، ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی 

               مزید پڑھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔


                  



         Click here to watch


پر پی سی بی حکام سخت پریشان، چئیرمین  پی سی بی ذکاء اشرف کی طرف سے اہم پیغام جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ کیلئے فیورٹ قرار دی جانے والی قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اندرونی حلقوں میں کافی بے چینی پائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023ء میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے معاملے پر اجلاس بیٹھ گیاہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی سی بی حکام نے پریشان کا اظہار کیا،  ذرائع کایہ بھی کہنا تھا کہ پی سی بی  نے سابق کپتانوں اور سابق  کرکٹرز کو بھی مشاورت کے لیے اجلاس میں طلب کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی سی بی ورلڈ کپ سے قبل سابق قومی کرکٹرز سے مشاورت کرے گی تاکہ سابق کرکٹرز سے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں  کوتاہیوں پر بات کی جائے اس کے علاوا ورلڈکپ اسکواڈ کے متعلق بھی مشورہ کیا جائے گا  

جبکہ اس حوالے سے چئیرمین کرکٹ بورڈ  ذکا اشرف کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائے، ایشیا کپ میں جو بھی غلطیاں ہوئیں ان کا جائزہ لیا جائے گا اور ان خامیوں کو دور کیا جائے، ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ اللہ سے امید ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سے قوم کو مایوس نہیں کرےگی۔  واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز میں اب  وقت بہت ہی کم باقی رہ گیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے تاحال ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی طرف سے ناقض کارکردگی دکھانے کے بعد ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں ۔ قوی امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں چیف سلیکٹر انضام الحق ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔ 

              جنڈالی سپورٹ نیوز  Jandali Sports News 


Thursday, September 14, 2023

Asia Cup = سری لنکا نے ایشیا کپ میں پاکستان کے سفر کو لگایا فل سٹاپ۔ Sri Lanka gave home ticket to Pakistan team.

 ایشیا کپ کے ایک اہم میچ میں سری لنکا  پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر  کے فائنل میں پہنچ گیا ۔

     

    




ایشیا کپ: گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم ترین میچ میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ پاکستان کا سفر ایشیا کپ میں اختتام پذیر ہوا۔ قومی ٹیم بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی بری طرح ناکام ہوگئی۔ پاکستانی بولرز سری لنکا کیخلاف پاکستانی بولرز ابتدائی وکٹیں جلدی گرانے میں ناکام رہے جسکی وجہ سے میچ پر سری لنکا کی گرفت شروعات سے ہی مضبوط دیکھائی دی۔ پاکستان کا 252 رنز کا ہدف دیا تھا جوسری لنکا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کے کوشل مینڈس 91، چارتھ اسالنکا 49 اور سدیرا سمراوکرما 48 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔


آخری اوور میں سری لنکا کو جیت کیلئے 8 رنز درکار تھے جبکہ سات
 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ زمان خان نے آخری اوور میں پہلی تین گیندوں پر صرف دو رنز دیے جبکہ چوتھی گیند پر وکٹ بھی لے لی جس کے بعد سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے دو گیندوں پر 6 رنز درکار تھے لیکن پانچویں گیند پر اسالنکا نے چوکا لگا کر ٹیم کو جیت کے قریب کردیا جبکہ آخری گیند پر دو رنز لیکر اپنی ٹیم کے لیے فتح سے حاصل کی۔
اس سے پہلے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے تھے۔ محمد رضوان نے شاندار86  ،  عبداللہ شفیق 52 اور افتحار احمد نے 47  رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سری لنکا کو بھی جیت کیلئے 252 رنز کا ہی ہدف دیا گیا۔ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہونے پر دونوں اننگز کو پہلے 45، 45 اوورز بعد میں پاکستان کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ رُکنے پر 42، 42 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔
پاکستان کیخلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 20 کے مجموعی اسکور پر گری جب کوسل پریرا 17 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کوشل مینڈس اور پاتھم نسانکا کے درمیان 57 رنز کی شراکت داری رہی۔
سری لنکا کی دوسری وکٹ 77 کے مجموعی اسکور پر گری جب پاتھم نسانکا 29 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
تیسری وکٹ پر کوشل مینڈس اور سدیرا سمراوکرما کے درمیان 100 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ 29.4 اوورز میں 177 کے مجموعی اسکور پر سدیرا سمراوکرما 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
210 کے مجموعی اسکور پر کوشل مینڈس بھی 91 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوگئے جس کے بعد وکٹیں گرنے میں تیزی آگئی۔ داسن شناکا 2، دھننجایا ڈی سلو5 اور دونتھ ویلالج صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ پرامود مادھوشن آخری اوور میں ایک رن بناکر رن آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی طرف سے افتخار احمد نے 3، شاہین آفریدی نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔


Monday, September 11, 2023

Asia Cup: کولمبو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ روز کھیلا جانے والا میچ آج دوبارا کھلا جائے گا۔

 ایشیا کپ: پاکستان-انڈیا میچ میں آج کیا ہوگا۔ کیا کولمبو میں بارش آج پھر برسے گی

         


پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ روز کا میچ آج دوبارا کھلا جائے گا گزشتہ روز پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بھارتی اوپنرز کے جارحانہ آغاز نے غلط ثابت کیا۔ 


اگرچہ نسیم شاہ نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ان کی گیند پر اوپنر شبھمن گل کے دو کیچز چھوڑ دیے گئے مگر بھارتی اوپنرز نے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز خاص کر شاہین شاہ آفریدی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ بھارتی اوپنرز کھل کر کھلتے رہے اور پاکستانی فیلڈرز کیچ چھوڑتے رہے۔

تھرڈ مین پر شبھمن گل کا پہلا کیچ چھوڑنے والے شاہین شاہ آفریدی اپنے پہلے تین اوورز میں بھارتی اوپنرز کے لیے کچھ مشکلات پیدا نہ کر سکے۔

لیکن دوسری طرف نسیم شاہ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے  مسلسل بھارتی اوپنرز کو اپنی آؤٹ سوئنگ سے پریشان کیے رکھا۔ 

کولمبو میں بارش سے قبل انڈین کپٹین روہت شرما اور شبھمن گل نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے بھارت کو 121 آغاز فراہم کیا۔ دونوں اوپنرز کے درمیان سو گیندوں میں 121 رنز کی اوپننگ شراکت رہی۔

شاداب نے اپنے پہلے اوور میں 19 رنز دیے اور ابتدائی 2 اوورز میں خراب بولنگ کے بعد روہت شرما کو فہیم اشرف ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ روہت شرما نے جارحانہ نصف سنچری بنائی۔

اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے اٹیک میں واپس آ کر شبھمن گل کو آؤٹ کیا ،شبھمن گل کی 58 رنز کی دھواں دھار اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔

ا وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کریس پر موجود تھے کہ بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔  تب تک بھائی ٹیم نے 24.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کو شاہین اور شاداب نے  ابتدائی دو کامیابیاں دلائیں۔

تاہم حارث رؤف بھی کافی بہتر ردھم میں باؤلنگ کر رہے تھے۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ آج دوبارا پاکستانی وقت کے مطابق دن آڑھائ بجے شروع ہوگا۔

             جنڈالی سپورٹ نیوز۔ Jandali Sports News 



Sunday, September 10, 2023

Asia Cup: کولمبو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

  ایشیا کپ 2023 :پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے 


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان کے کیپٹن بابر اعظم کی کوشش ہوگی کہ پہلے کھیلتے ہوئے ایک بڑا ٹارگٹ سکور بورڈ پر سیٹ کریں اور بعد میں اپنے بولنگ اٹیک کی مدد سے بھارتی بیٹرز کو ٹارگٹ تک پہنچنے سے روکیں۔ پاکستانی بولرز شاہین شاہ افریدی ،نسیم شاہ اور حارث روف میں صلاحیت ہے کہ وہ انڈین بیٹرز کو جلد از جلد پویلین کا راستہ دکھا سکیں ۔ قومی ٹیم کے کپٹن بابر اعظم کا خیال ہوگا کہ وہ شاہین شاہ افریدی سے پہلے بولنگ کرتے ہوئے ایک اٹیکنگ باولنگ کروائیں اور جلد از جلد انڈین وکٹیں لیں۔ یاد رہے پاکستان نے اپنے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ بابر اعظم اج بھی انہی پلیئرز کو لے کر میدان میں اتریں گے جن کو لے کر وہ پہلے سے ایشیا کپ کھیلتے آ رہےہیں 

پاکستانی بیٹرز بابر اعظم اور رضوان کے بعد افتخار احمد پر بیٹنگ کا انحصار کرتی ہے ۔ شادب خان بھی ایک آل راؤنڈر کی حیثیت سے موجود آج آپشن کے طور پر ہیں شاداب خان بھی اچھی بیٹنگ کریتے ہیں، ان سے بھی ٹیم کی امیدیں وابستہ ہیں شاداب خان بولنگ میں بھی جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان ٹیم میں ایک اٹیکنگ بولر ہیں اس کے علاوا نسیم شاہ ، حارث رؤف پر بھی پاکستانی بولنگ اٹیک کا انحصار ہے۔ سپینر میں شاداب ، محمد نواز اور افتحار احمد بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ واضح رہے ایشیا کپ کے زیادہ تر میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانے ہیں اور سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ تر میچز کے دوران بارش کے ہونے کا خدشہ ہے ۔یاد رہے ایشیا کپ کا فائنل بھی کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا ۔

Saturday, September 9, 2023

Asia Cup: پاکستان اور انڈیا کے درمیان Asia Cup کا ہائ ولٹیج ٹاکرا ۔

ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ایک بار پھر سے سجنے جارہا ہے۔  ۔۔۔۔

روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جانے والا ایشیا کپ کا میچ۔ کون بازی مارے گا۔ کچھ دیر بعد مقابلہ شروع ہونے والا ہے 

  جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے۔ یاد رہے پاکستان اور بھارت کا میچ کرکٹ شائقین کے لیے بہت بڑا میچ ہوتا ہے ہر لمحے شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوتی رہتی ہیں۔

دونوں ٹیمیں دن ڈھائی بجے سری لنکا کے کرکٹ سٹیڈیم کولمبو میں ان ایکشن ہوں گی اور بارش کی صورت میں میچ دوسرے دن گیارہ ستمبر کو  کھیلا جائے گا۔ یہ شائقین کرکٹ کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے۔ کرکٹ کے شائقین کے پاک و بھارت میچ ایک ہائ ولٹیج ٹاکرا ہوتا ہے ۔ہر لمحہ شائقین کرکٹ کا جوش بڑھتا ہے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوتی ہیں۔ بہت ہی سنسی خیز مرحلہ ہوتا ہے پاک بھارت کرکٹ میچ ۔

گیارہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، سٹار آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ایک اور موقع دیا گیا ہے۔ شائقین کرکٹ روایتی حریفوں کا ٹکراؤ دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، فخر زمان، شاداب خان، سلمان آغا، افتخار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہوں گے۔

پاکستان کی بیٹنگ کا انحصار بابر اعظم ، محمد رضوان اور افتحار احمد پر ہے جبکہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور حارث رؤف اٹیک کرنے کے لیے تیار ہیں

واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری شدید بارشوں کے پیش نظر ایشین کرکٹ کونسل نے گزشتہ روز اس اہم میچ میں بارش کی صورت میں پاکستان اور بھارت کا میچ دوسرے دن گیارہ ستمبر کو رکھنے کی آمادگی ظاہر کی ہوئ ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے بارش کی پیشگوئی کے بعد اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھا، جس کے بعد ہی اے سی سی(Asia Cricket Council کی جانب سے ریزرو ڈے کی منظوری دی گئی ہے۔

   Click here to watch

        میچ دیکھنے کے لیے ادھر کلک کرکے تماشا ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
                         اور میچ کا لطف اٹھائیں 
         Pak Vs India
لنک نہ کھلنے کی صورت میں پلے سٹور سے تماشا ایپ ڈاؤن لوڈ کریں 

Sunday, September 3, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایشیاکپ میں انڈیا کے خلاف میچ کو یادگار تجربہ قرار دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے سٹار اور کرکٹ کے شائقین کی توجہ کا مرکز فاسٹ بولر نسیم شاہ 


 پاکستانی سٹار کرکٹر فاسٹ بولر نسیم شاہ
 


گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ
 میں بارش  نے میچ مکمل نہیں ہونے دیا۔ میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔
پاکستان کے سٹار کرکٹر فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی اس میچ میں اہم کردار ادا کیا ۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بار اپنی بولنگ سے ہی نہیں بلکہ وہ اپنے بلے سے بھی ٹیم کو جیت سے ہم کنار کر چکے ہیں۔

  ایشیا کپ میں پاکستان بھارت میچ کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا تجربہ بتارہے تھے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ٹی20 فارمیٹ کھیلا ہے لیکن ون ڈے میچز میں بلکل الگ کرکٹ ہوتی ہے، اس میں صبر کے ساتھ بولنگ کرنا پڑتی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اچھی بولنگ کرنے میں کامیاب رہا۔ شروع میں گیند سوئنگ ہورہا تھا آپکے ہاتھ میں یہی ہوتا کہ اچھی جگہ باولنگ کرو۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ میری کوشش تھی کہ بھارت خلاف میچ میں بیٹسمین کو زیادہ رنز بنانے کا موقع نہ دوں، سوچا تھا کہ جہاں اچھی لائن سے باؤلنگ کروں گا تو بھارتی بیٹسمین خود ہی وکٹیں دیں گے۔ 
یاد رہے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا تھا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو 276 رنز کا ہدف دیا تھا اس سے پہلے بھارت کی پوری ٹیم 266 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئ تھی۔ لیکن بارش کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم کو اپنی اننگز کھیلنے کا موقع ہی نہیں ملا تھا۔ 
یوں میچ کو بغیر کسی نتیجے کے ختم کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ 

Friday, September 1, 2023

Asia Cup 2023: پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی تاریخ ،

      ایشیا کپ 2023 پاکستان اور بھارت آمنے سامنے 

Click here for watching  

 
     پاکستان اور بھارت - ایشیا کپ کی شاندار تاریخ میں۔
 

 ایشیا کپ، ایک دو سالہ ٹورنامنٹ جو ایشیائی کرکٹ کھیلنے والے ممالک نے لڑا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کچھ ناقابل فراموش لڑائیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ یہ میچ حدوں سے آگے بڑھ کر دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کے دلوں اور تصورات کو اپنی گرفت میں لے چکے ہیں۔ 1984 میں یو اے ای میں ہونے والے ایشیا کپ کے افتتاحی ایڈیشن میں پاکستان اور بھارت پہلی بار آمنے سامنے ہوئے۔ کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم اور پرجوش ہجوم کے ساتھ ماحول برقی تھا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جاوید میانداد کی شاندار سنچری کی بدولت 245 رنز بنائے۔ تاہم، بھارت نے بہادری سے مقابلہ کیا، مہندر امرناتھ اور کپل دیو نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ایک کیل کاٹنے والی تکمیل میں، ہندوستان نے ہدف کا تعاقب دو گیندیں باقی رہ کر صرف تین وکٹوں سے جیت لیا۔ ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں منعقدہ 1985 کے ایڈیشن کے لیے تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے، تناؤ بہت زیادہ تھا کیونکہ پاکستان اور بھارت ایک بار پھر سنسنی خیز فائنل میں ٹکر گئے۔ اس بار پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے 210 رنز کا زبردست ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے ایک بہادر کوشش کے باوجود، ہندوستان کا نظم و ضبط والا باؤلنگ اٹیک، جس کی قیادت لیجنڈ کپل دیو کر رہے تھے، بہت مضبوط ثابت ہوئی۔ آٹھ وکٹوں کی جامع فتح کے ساتھ، بھارت نے مائشٹھیت ٹرافی اپنے نام کر لی۔ ایک دہائی بعد، شارجہ میں 1995 کے ایشیا کپ نے اس شدید دشمنی کے ایک اور دلچسپ باب کا مشاہدہ کیا۔ دونوں ٹیموں کے زبردست ٹیلنٹ کے ساتھ، یہ ایک ایسا مقابلہ تھا جس نے تماشائیوں کو دم توڑ دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، سعید انور نے اپنے جادوئی اسٹروکس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلکش سنچری اسکور کی۔ ہندوستان کے تعاقب کی قیادت ایک نوجوان اور پرعزم سچن ٹنڈولکر نے کی، جس نے بہادری سے ایک مشکل جنگ لڑی۔ تاہم، پاکستان کے باؤلنگ یونٹ نے اپنے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے 97 رنز کی سنسنی خیز فتح حاصل کی۔ 2012 ایشیا کپ، جو بنگلہ دیش میں منعقد ہوا، نے کرکٹ کے ان دو بڑے بڑے کھلاڑیوں کے درمیان ایک اور شاندار مقابلے کا مظاہرہ کیا۔ 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کے ویرات کوہلی نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنے ماسٹر کلاس کا مظاہرہ کیا۔ کوہلی کی بہادری کے باوجود، پاکستان کے سعید اجمل نے پانچ اہم وکٹیں لے کر ہندوستانی بیٹنگ آرڈر کو پٹری سے اتار دیا۔ اعصاب شکن اختتام میں، پاکستان نے صرف دو رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے ایشیا کپ کی تاریخ کی کتابوں میں اپنا نام درج کر لیا۔ اب 2018 میں دبئی میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ کے سب سے حالیہ ایڈیشن کی طرف تیزی سے آگے بڑھیں۔ پاکستان بمقابلہ ہندوستان کے مقابلے کے لیے اسٹیج تیار کیا گیا تھا۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، روہت شرما نے شاندار سنچری بنا کر لوگوں کو مسحور کر دیا۔ جواب میں پاکستان نے اچھی شروعات کی لیکن مسلسل وکٹوں کے نقصان نے اعتدال پسند ہدف کے تعاقب میں رکاوٹ ڈالی۔ پاکستان کی اننگز کا اختتام مایوسی کے ساتھ ہوا، نو وکٹوں سے گرنے کے بعد، بھارت ایک بار پھر جیت کر ابھرا۔ ایشیا کپ کی پوری تاریخ میں، پاکستان اور بھارت نے کرکٹ کے شائقین کو خالص ایڈرینالین اور انتہائی شدت والے ڈرامے کے لمحات فراہم کیے ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے ہر مقابلے میں ہونے والی مسابقت، مہارت اور جذباتی رولر کوسٹر نے شائقین کو وہ یادیں بخشی ہیں جو آج تک برقرار ہیں۔ جیسا کہ ہم اس ناقابل یقین دشمنی کے اگلے باب کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا ہر میچ شائقین کرکٹ کو مسحور کرتا رہے گا اور کھیل کی تاریخوں میں انمٹ نقوش چھوڑے گا۔



 میچ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


 

                       Click here to watch match


PSL live Match.

 PSL live Match    Watch Now