ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ۔
ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ۔
ورلڈ کپ 2023 شروع ہو چکا ہے اج پہلا مقابلہ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل کھیلنے والی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوا انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 282 رنز بنائے ہیں نیوزی لینڈ کو 283 رنز کا ہدف دیا ہے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے دو اوورز ہوئے تھے نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کی نقصان پر 10 رنز بنا لیے تھے تاہم ورلڈ کپ 2023 کا سب سے بڑا مقابلہ 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا بابر اعظم پرعزم ہیں کہ وہ میچ میں اور ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے بہرحال نتیجہ جو بھی ہو پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران شائقین کرکٹ کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوتی رہتی ہیں ۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ بہت اہم ہوتا ہے، دلوں کی دھڑکنیں تیز رہتی ہیں اور خاص کر کے ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کا میچ ہو،بھارت کا ریکارڈ ہے کہ بھارت نے پاکستان سے ورلڈ کپ میں آج تک شکست نہیں کھائی۔ بابر اعظم سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی طرح ون ڈے ایونٹ میں بھی بھارت کے اس ریکارڈ کو توڑیں گے اور انڈیا سے کامیابی حاصل کریں گے