Saturday, October 21, 2023

ICC World Cup 2023:آئ سی سی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ہرا کر سمی فائنل کی دوڑ میں نام درج کروا لیا ۔

 


بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کا 20 واں میچ گزشتہ روز جنوبی افریقا دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں انگلینڈ کو 229 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر جنوبی افریقی ٹیم میگا ایونٹ کےسیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گیا۔

Google

 

بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 399 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لئے 400 رنز کا ہدف دیا افریقہ کی جانب سے دیے گئے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم کی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بولرز کے سامنے ’ریت کی دیوار‘ ثابت ہوئی ، افریقہ نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 22 اوورز میں 170 رنز پر ڈھیر کردیا ۔

اس پہلے  انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جو دفاعی چیمپیئن کے لیے درست ثابت نہ ہوا ۔

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رنزوں کا ڈھیر لگادیا جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور  انگلینڈ کے لیے 400 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور رضا ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا میں ہی کوئنٹن ڈی کاک 4 رنز پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، 

اس کے بعد راسی وین ڈیر ڈوسن کریز پر آئے تو انہوں نے رضا ہینڈریکس کے ساتھ مل کر جارحانہ انداز اپنایا، دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 121 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

راسی وین ڈیر ڈوسن اور ریزا ہینڈرکس نے جنوبی افریقا کا اسکور 125 رنز تک پہچایا تاہم راسی وین ڈیر ڈوسن 8 چوکوں کی مدد سے 61 گیندوں پر 60 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔


اس کے بعد رضا ہینڈریکس نےبھی خوب ہاتھ دیکھائے اور 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے۔


اس کے بعد جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، وہ 42 رنز کی اننگز کھیل کر ٹوپلے کی گیند پر جونی بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیوڈ ملر بھی 5 رنز بناکر ٹوپلے کا شکار بنے۔


جنوبی افریقا کے 6 آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہینرک کلاسن تھے جنہوں نے انتہائی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 12 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 67 گیندوں پر 109 رنز اسکور کیے۔


جنوبی افریقا کے 7 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیرالڈ کوٹزی تھے وہ 3 رنز اسکور کرکے آؤٹ ۔

ہینرک کلاسن کے بعد سب سے عمدہ اننگز مارکو جانسن نے کھیلی انہوں نے 3 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 75 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہو

انگلینڈ کی طرف سے ریس ٹوپلے نے سب سے عمدہ بولنگ کی انہوں نے جنوبی افریقا کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عادل رشید اور گس اٹکنسن نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیجا۔




400 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے جواب میں انگلش بیٹنگ لائن نہ لڑکھڑا گئی، ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار ہو گئی اور یکے بعد دیگرے ایک ایک کر سارے بیٹسمین آؤٹ ہو گئے۔


جونی بیرسٹو کے آؤٹ ہوتے ہی جیسے انگلش بلے بازوں کی پویلین جانے کے لیے لائن لگ گئی، انگلینڈ کی مِڈل آرڈر بیٹنگ مکمل کولیپس کرگئی اس کا کوئی بھی مِڈل آرڈر بیٹر ڈبل ہندسہ عبور نہ کر سکا، ڈیوڈ ملان 6 ، جوئے روٹ 2 اور بین اسٹوکس 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

 انگلینڈ نے 22 اوورز میں 9 وکٹ پر 170 رنز پر اننگز ختم کردی، اس طرح جنوبی افریقا 229 رنز کے بڑے مارجن کے ساتھ یہ میچ جیت گیا اور سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔


جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے عمدہ بولنگ جیرالڈ کوٹزی نے کی انہوں نے 3 اہم انگلش بیٹرز کو پویلین بھیجا جبکہ مارکو جانسن، لنگی نگیڈی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔


میچ میں شاندار سینچری اسکور کرنے پر ہینرک کلاسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔.                  


انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ جاری ہے، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 399 رنز بنائے ، انگلش ٹیم کو 400 کا حدف دیا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 20 ویں میچ میں انگلینڈاور جنوبی افریقہ  آمنے سامنے ہیں  ،انگلینڈ کے  خلاف جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 399 رنز سکور کیے۔۔

Google  

ورلڈ کپ 2023 کا اہم میچ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

 بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ  کے مقابلوں کے 20 ویں اور آج کے دوسرے میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہیں، جہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ساؤتھ افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو اپنے گزشتہ میچ میں افغانستان سے شکست ہوئی تھی جبکہ  جنوبی افریقہ کو نیدرلینڈز کیخلاف اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جنوبی افریقہ نے 50  اوورز میں 7  وکٹ کے نقصان  پر 399 رنز بنا لیے ہیں۔افیقہ نے دفاعی چیمپیئن کو جیت کے لیے 400 رنز حدف دیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ کوشش کریں گے ، انگلش ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، گس اٹکنسن، ڈیوڈوِلی، بین اسٹوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان ٹمبابا ووما بیماری کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے، جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت  ایڈین مارکرم کررہے ہیں۔

Google ad

دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ میچ وینکھڈے میں کھیلا جارہا ہے، ورلڈ کپ 

 میں انگلش ٹیم تین میچ کھیلی ہے جس میں سے صرف ایک میچ ہی جیت سکی ہے  افغانستان کیخلاف اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پروٹیاز نے سری لنکا اور آسٹریلیا کو قریب بھی نہ آنے دیا مگر نیدرلینڈز سے شکست کھا گئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلوں میں جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہے، ساؤتھ افریقہ نے 79 میں سے 33 جیتے، جبکہ  تیس میچ انگلینڈ کے نام رہے۔

عالمی ایونٹ میں انگلینڈ نے بازی ماری ہے، انگلش ٹیم نے 7 میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 


Friday, October 20, 2023

ICC World Cup 2023: بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے ہرا دیا۔

گزشتہ روز بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈکپ کے آٹھارہویں میچ میں آسٹریلیا نے62 رنز سے پاکستان کو ہرا دیا۔


                                                                  : بھارت

بنگلورمیں کھیلے گئے میچ میں قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،  آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔ آسٹریلیا کے اوپنر نے پاکستانی بولرز کو دن تارے گنائے۔ 

آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے،  ڈیوڈ وارنر نے 163 اور مچل مارش نے 121 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

لائیو میچ  

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5 اور حارث سہیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

اس سے قبل رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا نے 10 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف 344 رنز بنائے تھے۔ جو پاکستان نے پورا کر لیا تھا

مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور اپنی ٹیم کو پہاڑ جیسے شاندار رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی جس میں اسامہ میر اور عبداللہ شفیق کی ناقص فیلڈنگ کا بھی اہم کردار رہا ۔

 اسامہ میر اور عبد اللہ شفیق نے کیچ گرا کر آسٹریلوی پلیئرز کو جم کر دھلائ کر نے کا موقع دیا۔

Cricket live

 

وارنر اور مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو کہ پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔


پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے ورلڈ کپ میں 200 رنز کی شراکت قائم کی۔


تاہم میچ کے34 اوور میں مچل مارش 121 رنز کی شاندار اننگزکھیلتے ہوئے اسامہ میر کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد اگلی ہی گیند پر گلین میکسویل بھی شاہین شاہ کی گیند پویلین لوٹ گئے جبکہ اسٹیو اسمتھ 7 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے،ڈیوڈ وارنر 124گیندوں پر 163 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے اوپنرز کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستانی بولرز نے کینگروز پہ چڑھائی کردی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کی وجہ سے آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 367 رنز بنائے ورنہ ایک وقت ایسا لگتا تھا کہ آسٹریلیا 400 سے زیادہ رنز سکور بنا لےگا۔

ماکس اسٹوئنس 21، جوش انگلس 13، لبوشین 8، پیٹ کمنز 6، مچل اسٹارک نے 2 رنز بناسکے ،کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔ 

پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز اچھا کیا تھا مگر پھر اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اور رضوان بھی کچھ نہ کر سکے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

آسٹریلیا نے میچ 62 رنز سے جیت لیا۔

Wednesday, October 18, 2023

ICC World Cup 2023: New Zealand Vs Afghanistan live Cricket Match, نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی ۔

 ICC World Cup 2023 Match: 

 New Zealand Vs Afghanistan live Cricket Match.

میچ دیکھنے کے لیے تصویر پر کلک کریں 

   

آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آج کا میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے ۔
Jandali  

          آج کا میچ لائیو دیکھنے کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں ۔ 

Click Here To watch live Cricket Match


بھارت کے شہر چنئی میں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا سولہواں میچ جاری ہے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے افغانستان کو جیتنے کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
Live Match  
اس سے پہلے افغانستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
 دی تھی ،نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کا افغانستان کے باؤلرز کے خلاف تیز آغاز کیا ،نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز سکور کیے۔ اور افغانستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے71، کپتان ٹام لیتھم نے 68 اور ول ینگ نے 54 رنز بنائے۔  ڈیون کانوے 20، راچن رویندرا 32 اور ڈیرل مچل 1 رن سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔
 مچل سینٹنر 7 اور مارک 25 رنز سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
Match  
ٹیم افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور عظمت عمرزئی نے 2، 2 وکٹیں لی اور مجیب الرحمان اور راشد خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
 نیوزی لینڈ کی طرف سے دیے گئے 289
  رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 139 رنز بنا کر  ڈھیر ہو گئی، نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بولنگ اٹیک کے سامنے افغان بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہو، کیویز کی جانب سے  لوکی فرگوسن  مچل سینٹنر نے 3،3، ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ میٹ ہنری اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے کیا مگر یہ پارٹنر شپ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور 27 رنز کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنر بلے باز پویلین لوٹ گئے۔
Jandali Sports  
افغانستان کے 
اوپنر بلے باز رحمان اللہ گرباز 11، ابراہیم زردان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 38، کپتان حشمت اللہ شاہدی 8
افغانستان کی چھٹی وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد نبی 7 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، راشد خان 8، مجیب الرحمن4 جبکہ نوین الحق اور فضل الحق فاروقی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئ، عظمت اللہ عمرزئی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے

Tuesday, October 17, 2023

ICC World Cup 2023, نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر تاریخ رقم کردی ۔ ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا۔


آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کا دوسرا اپ سیٹ، نیدرلینڈز نے جنوبی  افریقا کو 38 رنز سے شکست دے دی۔


جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے شکست کا سامنا ۔ ورلڈکپ میں دوسرا اپ سیٹ ۔

 آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کا دوسرا اپ سیٹ، نیدرلینڈز کی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی، جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست دے دی۔

Jandali  

گزشتہ روز بھارت کے شہر دھرم شالہ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے ہرا دیا۔

دھرم شالہ کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے 245 رنز بنائے تھے جنوبی جس کا کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 42.5 اوورز میں 207 کے سکور پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کے دوران بارش کے باعث میچ کو 43، 43 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

ناظرین یاد رہے اس سے قبل افغانستان نے انگلینڈ کو ہرا کر ایک اپ سیٹ کیا تھا۔ آئ سی سی ورلڈ کپ 2023  کے ایک گروپ میچ میں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے تاریخی شکست دی تھی۔ 

جنوبی افریقا جو اس میچ سے پہلے 2.36 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا اب بھی اسی پوزیشن پر ہے تاہم اسکا نیٹ رن ریٹ کم ہو کر 1.385 ہو گیا ہے۔ نیدرلینڈز 2 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر آگیا۔

یہ نیدرلینڈز کی ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی ہے، جبکہ جنوبی افریقا نے اپنے پہلے دونوں میچز جیتے ہوئے ہیں، نیدرلینڈز کو اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی تھی۔ ٹورنامنٹ میں شامل تمام 10 ٹیمیں اب اپنے تین، تین میچز کھیل چکی ہیں۔

Jandali  

 جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن 246 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی کمزور باؤلنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ ڈیوڈ ملر کے سوا کوئی بھی افریقی بیٹسمین قابل ذکر رنز نہ بنا سکا۔ اوپنرز کوئنٹن ڈی کوک 20 رنز اور ٹیمبا بووما 16 رنز بنائے تھے۔

ہینرک کلاسن 28  ڈیوڈ ملر 43 رنز جیرالڈ کوٹزی 22 رنز اور کیشو مہاراج  40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے پہلے ساؤتھ افریقہ کے کپتان ٹمبا باؤما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو نیدرلینڈز کی باؤلنگ کے سامنے غلط ثابت ہوا، افریقی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بارش کے باعث فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاکہ حریف ٹیم کیخلاف کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا سکیں۔

Sunday, October 15, 2023

ICC World Cup 2023 ورلڈ کپ میں پہلا اپ سیٹ افغانستان نے رفاعی چمپین انگلینڈ کو شکست دے دی ۔

 انگلینڈ کو شکست دے کر افغانستان نے ورلڈ کپ 2023 کا پہلا اپ سیٹ کردیا۔


England Vs Afghanistan live match  


        Click here to watch, یہاں پر کلک کریں

ائ سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پہلا آپ سیٹ ہو گیا۔

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں ایک بڑا دھماکہ اس وقت ہوا جب ون ڈے رینکنگ میں 9ویں نمبر کی ٹیم افغانستان نے دفاعی چیمپیئن اور ’فیورٹس‘ قرار دی  جانے والے انگلینڈ کوشکست دے کر ورلڈ کپ 2023 میں اپنا پہلا میچ جیتا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 285 رنز کا ہدف دیا تھا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 215 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، افغانستان کے کپتان حشمت الله شاہدی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں اندازہ تھا کہ اس وکٹ پر ’280 سے 290 رنز جیت کے لیے کافی ہوں گے۔‘

Hania Sohail  


اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے 114 رنز کی شراکت کے ساتھ ٹیم کو ایک بہترین آغاز فراہم کیا ۔

گرباز 80 رنز جبکہ اکرام علی خیل 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لوئر آرڈر کی کوششوں کی بدولت ٹیم 50 ویں اوور میں مجموعی سکور 284 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔

جواب میں انگلینڈ کو پہلا جھٹکا دوسرے اوور میں لگا جب فضل حق فاروقی نے اوپنر جونی بیئرسٹو کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس کے بعد سے انگلش بیٹنگ سنبھل نہ پائی اور یکے بعد دیگرے اس کی وکٹیں گِرتی چلی گئیں۔

افغان سپنرز بشمول مجیب، محمد بنی اور راشد خان نے انگلش بیٹرز پر دباؤ برقرار رکھا۔

ہیری بروک نے 66 رنز کی نمایاں باری کھیلی جبکہ مجیب اور راشد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی ٹیم 41ویں اوور میں 215 رنز پر ڈھیر ہوئی اور یوں افغانستان نے 69 رنز سے یہ میچ جیت کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی، افغانستان نے میچ جیت کر ورلڈ کپ میں موجود تمام ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

جہاں دہلی میں افغانستان  کی اس تاریخی جیت پر ٹیم کو کافی سراہا جا رہا ہے وہیں ورلڈ کپ میں دوسری شکست پر انگلینڈ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی اٹھایا جا رہا ہے۔

انگلینڈ کی تین اہم وکٹیں حاصل کرنے والے مجیب الرحمان کو ’میچ کا بہترین کھلاڑی‘ قرار دیا گیا، جنھوں نے یہ ایوارڈ افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے نام کیا۔

جبکہ راشد خان نے اس فتح ’افغانی  اور فلسطینی  بہین اور بھائیوں‘ کے نام کر دیا۔

Friday, October 6, 2023

ICC World Cup : پاکستان نے اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ مزید پڑھنے کے لئے کلک کریں،

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ  2023: پاکستان نے ہالینڈ کو شکست دے دی 

پاکستان کی پہلی چیت ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ نیدرلینڈ سے جیت لیا۔


  مزید پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں


گزشتہ روز پاکستان اور نیدرلینڈز  کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ پاکستان نے اس میچ میں حارث رؤف اور حسن علی کی تیز رفتار بولنگ کی بدولت نیدرلینڈز کو 205 کے سکور پر آل آؤٹ کر دیا۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈے نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے اور وکرمجیت سنگھ 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی۔

 ہالینڈ کے اوپنرز نے خطرناک پاکستانی تیز گیند بازوں کے خلاف ثابت قدمی کا آغاز کیا لیکن حسن علی نے میکس او ڈاؤڈ کو آؤٹ کرتے ہوئے پہلی وکٹ حاصل کی۔  کولن ایکرمین شاندار انداز میں کھیلتے نظر آرہے تھے لیکن جلد ہی انہیں بھی اسپنر افتخار احمد نے آؤٹ کردیا۔ یاد رہے نیدرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49 اوورز میں 286 رنز پر آل آؤٹ ہو گئ

 باس ڈی لیڈ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پاکستانی اننگز کو 286 رنز تک محدود کردیا۔  ہالینڈ کے تیز گیند باز ابتدائی 10 اوورز میں حاوی رہے کیونکہ انہوں نے ابتدائی 3 وکٹیں حاصل کیں، لیکن پھر محمد رضوان اور سعود شکیل نے شاندار شراکت میں کھیلتے ہوئے پاکستان کو کم اسکور کے اختتام سے واپس کھینچ لیا۔

 آرین دت نے سعود شکیل کو آؤٹ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک بریک تھرو فراہم کیا۔  باس ڈی لیڈے نے وہاں سے محمد رضوان، افتخار احمد، شاداب خان اور حسن علی کو آؤٹ کر کے پاکستان کی بیٹنگ کو پٹری سے اتار دیا۔

 کھیل کے پہلے 10 اوورز میں نیدرلینڈز کا غلبہ رہا کیونکہ اس نے کپتان بابر اعظم سمیت پاکستان کے تین بلے بازوں کو کامیابی سے آؤٹ کیا۔  لیکن پھر محمد رضوان اور سعود شکیل نے پاکستان کی بیٹنگ کو سہارا دیا ۔ پاکستان کی طرف سے رضوان 68، سعود شکیل 68 ،محمد نواز 39 ، شاداب خان 32 اور محمد حارث 16 رنز سکور کر کے پاکستانی اننگز میں نمایاں رہے۔

 نیدرلینڈ کی طرف سے  لوگن وین بیک نے 30 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،

PSL live Match.

 PSL live Match    Watch Now