World of Sports.Cricket News Click Jandali Support News or Login to view latest updates. www.sohailkashmiri.com کھیلوں کی دنیا ۔کرکٹ کی خبروں تازہ ترین اپڈیٹ دیکھنے کے لیے کلک کریں جنڈالی سپورٹ نیوز یا لاگ ان کریں۔ www.sohailkashmiri.com
Tuesday, October 31, 2023
ICC World Cup 2023 : لکھنؤ میں انڈیا نے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل 6میچوں میں کامیاب حاصل کرلی۔
Sunday, October 29, 2023
ICC World Cup 2023: لکھنؤ میں آج ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں بھارت اور انگلینڈ مدمقابل ہیں۔
آئ سی سی ورلڈ کپ کا 29 واں میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان بھارت کے شہر لکھنؤ میں جاری ہے۔
بھارت میں کھیلے جانے والے آئ سی سی ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لکھنؤ میں اس وقت بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے ۔ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی آج بھی برقرار رکھا ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھ رہی ہے اور ہم بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے، آج کے میچ کے لیے اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جو گزشتہ میچ کھیلی تھی۔
بھارت کے شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈم میں کھیلے جانیوالے اس میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں جبکہ انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر ہی ہیں۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جوز بٹلر کا کہنا تھا گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی آج برقرار رکھا گیا ہے۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اس موقع پرکہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی نظر آ رہی ہے اور ہم بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے، آج کے میچ کے لیے اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جو گزشتہ میچ کھیلی تھی۔روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی،شریاس ایئر، کے ایل راہول،سوریا کمار یادیو، رویندرا جدیجا، جسپریت بمرا،کلدیب یادیو، محمد شامی، محمد سراج۔جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جوئے روٹ، بین سٹوکس، جوز بٹلر، لیونگ سٹون، معین علی، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید، مارک ووڈ۔یاد رہے کہ میزبان بھارت میگا ایونٹ میں اب تک 5 میچ کھیل تمام میچز میں فاتح رہا ہے جبکہ دفاعی چمپئن انگلینڈ نے 5 میچ کھیلے جن میں سے اسے ایک میں کامیابی اور 4 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
Saturday, October 28, 2023
ICC World Cup 2023: دھرمشالا میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کی و شکست دے دی
بھارت کے شہر دھرمشالا میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5رنز سے شکست دے دی ۔اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کوپہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 388رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اچھا مقابلہ کیا لیکن مقررہ 50اوورز میں 383رنز ہی بنا سکی، یوں آسٹریلیا نے میچ 5 رنز سے جیت لیا۔
میچ کے آغاز پر آسٹریلین اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کریز پر آئے او
دونوں کے درمیان شاندار پارٹنرشپ قائم ہوئ، دونوں نے مل 175 رنز بنائے تاہم فلپ کی ایک بال پر وارنر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ٹریوس نے شاندار سنچری سکور کی ،انہوں نے 7 چھکے اور 10 چوکے مارے، اسٹیون سمتھ آئے تو 18 رنز پر واپس چلے گئے۔ مچل مارش 36 اور مارنس لبوشگنے 18رنز بنا سکے۔گلین میکسویل 41اور جوش انگلس38 پر پویلین لوٹ گئے، پیٹ کمنز37 پر ایل بی ڈبلیو، مچل سٹارک صرف ایک رن بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔ ایڈم زمپا صفر پر کیچ آوٹ ہوکر پوولین لوٹے، یوں 49 اوور 2 گیندوں پر ساری آسٹریلین ٹیم 388 رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ ا ور گلین فلپ نے 3,3جبکہ مچل سینٹنر نے 2اور میٹ ہینری اور جیمز نیشم نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بلے باز میدان میں آئے تو ڈیون کانوے 28، ول ینگ 32،ریچن رویندرا 116،ڈیرل مچل 54،ٹام لیتھم 21، گلین فلپ 12، مچل سینٹنر 17، میٹ ہینری 9سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا 3،جو ش ہیلز ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2,2 اور گلین میکسوئل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Friday, October 27, 2023
ICC World Cup 2023: جنوبی افریقہ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1 وکٹ سے شکت دےدی ۔
آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کے ایک اہم میچ میں افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پاکستان کے سفر کو مزید مشکل کر دیا
ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر ایونٹ میں پاکستان کے سفیر کو مزید مشکل بنادیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعدجنوبی افریقہ نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکت دےکر میچ اپنے نام کیا۔
حارث رؤف کی ایک تیز رفتار گیند تبریز شمسی کے پیڈز پر لگی اور پاکستانی کھلاڑیوں نے بلندآواز میں اپیل کر دی مگر گراؤنڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ دے دیا،
امپائر نے شاید ایج کے خدشے پر ناٹ آؤٹ کا اشارہ دیا ۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے فوراً ریویو لے لیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو بظاہر یقین ہو چلا تھا کہ اب وہ میچ جیت جائیں گے۔مگر شاہد قسمت کی دیوی افریقی کھلاڑی پر مہربان تھی۔
تیسے امپائر کا فیصلہ آیا کہ گراؤنڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رہےگا کھلاڑی ناٹ آؤٹ ہے جس کا مطلب تھا کہ جنوبی افریقہ یہ میچ ایک وکٹ سے جیت گیا ہے۔
ڈی آر ایس کے اس فیصلے پر کپتان بابر سے میچ کے بعد پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ ’میرے خیال سے امپائرز کال کھیل کا حصہ ہے۔ یہ لمحہ سبھی کے لیے افسوسناک تھا کیونکہ ہمارے پاس میچ جیتنے اور ٹورنامنٹ میں رہنے کا موقع تھا۔‘
بابر نے یہ بھی کہا کہ ’اگر اسے آؤٹ دیا جاتا تو اس سے ہمیں فائدہ ہوتا۔‘
رواں ورلڈ کپ کے دوران یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ امپائرز
کال پر کیے جانے والے فیصلے متنازع ہوئے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر جب سری لنکا کے خلاف ایل بی ڈبلیو قرار پائے تو انھوں نے ڈی آر ایس پر آؤٹ کے فیصلے کو برقرار رکھے جانے پر تنقید کی تھی۔
انڈیا میں جاری ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کو شکست کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان عالمی مقابلوں میں ایک ساتھ چار میچ ہار چکا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کی تین جبکہ حارث رؤف اور وسیم جونیئر کی دو، دو وکٹوں کے باوجود جنوبی افریقہ نے نو وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے 271 رنز کے ہدف کا تعاقب ممکن بنایا۔
جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم نے 91 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔
پاکستان کی اننگز میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی محتاط نصف سنچری اور پھر سعود شکیل اور شاداب خان کے درمیان 84 رنز کی نمایاں شراکت داری نے پاکستانی بیٹنگ کو سہارا تو دیا تھا مگر پھر بھی پاکستانی ٹیم 46.4 اوورز کے کھیل کے بعد 270 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے تبریز شمسی نے چار وکٹیں حاصل کی ، تبریز شمسی نے پاکستانی بیٹرز کو مشکلات میں ڈالے رکھا جس پر انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Wednesday, October 25, 2023
ICC World Cup 2023: ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی تاریخ کی بڑی فتح ، ہالینڈ کو 309 رنز سے شکست دے دی ۔
آسٹریلیا کی نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے فتح ۔
گزشتہ بھارت کے شہر دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چوکوں اور چھکوں کی بارش برسائ۔
رنز کے انبار لگا دیے، ورلڈ کپ کی سب سے فتح حاصل کی ۔
آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 399 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 104 اور گلین میکسویل 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔ میکسویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری سکور کی ، میکسویل نے 40گیندوں پر 8چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔
اس کے علاوہ اسٹیو اسمتھ نے 71 اور لبوشین نے 62 رنز بنائے جبکہ جوش انگلس 14، مچل مارش9 اور کیمرون گرین 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پیٹ کمنز 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے10 اوورز میں 74 رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بیس ڈی لیڈا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلوی بیٹر کی اننگز میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
آسٹریلیا کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے وکرم جیت سنگھ 25 اور تیجاندا منورو 14 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ سایبرانڈ 11 اور کولن ایکرمین نے 10 رنز بنائے جبکہ لوگن وین بیک، وین ڈر میروی اور پاؤل وین میکرمین صفر پر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3 اوورز میں 8 رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل مارش نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل اسٹارک،جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ لی۔
Monday, October 23, 2023
ICC World Cup 2023 : ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 22ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر تاریخ رقم کردی ۔
دنیا کا بہترین باؤلنگ اٹیک سمجھے جانے والے پاکستانی بولنگ اٹیک کی افغان بیٹرز نے جم کر دھلائ کی، 283 رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔
بپاکستان کے کپتان براعظم نے بھی افغانستان سے شکست کی وجہ خراب بولنگ اور ناقص فیلڈنگ کو قرار دیا۔
بھارت کے شہر چنئی میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے282 رنز سکور کیے، بابر اعظم نے 74، عبداللہ شفیق نے 58 اور افتحار احمد نے 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان ککے نور احمد نے 3 ، نوین الحق نے 2 اور محمد نبی نے 1 وکٹ آؤٹ کی۔پاکستان نے 283 رنز کے جواب میں افغان بلے باز پر اعتماد انداز میں کھیلتے رہے، افغان اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز کی نصف سنچریوں کے بعد مڈل آرڈر نے 49ویں اوور میں باآسانی ہدف کو پورا کر لیا۔ افغانستان کی طرف سے ابراہیم زدران نے 87، رحمت شاہ 77 اور رحمان اللہ گرباز نے 65 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ جہاں ایک طرف افغان بلے باز وکٹ پر پر اعتماد انداز میں کھیلتے رہے وہی دوسری طرف پاکستانی بولرز وکٹوں کی تلاش میں بے بس ترستے رہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی اس کے کسی بھی پاکستانی بولرز کو افغان بیٹرز نے خاطر میں لائے بغیر میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا ،افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ کے درمیان 96 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے میچ یکطرفہ بنا دیا تھا۔
87 رنز کی نمایاں باری پر افغان اوپنر ابراہیم زدران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Sunday, October 22, 2023
ICC World Cup 2023:. پاکستان آج افغانستان کے مدمقابل ہوگا، پاکستان کے لیے یہ میچ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے ۔
آئ سی سی ورلڈ کپ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج میدان سجے گا ۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ ہائ ولٹیج ٹاکرا ہوتا ہے۔
آج کے میچ میں کامیابی پاکستان کو میگا ایونٹ میں رہنے کے لیے بہت ضروری ہے ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ سے پہلے دن دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
ہائ ولٹیج میچ سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی اوپنر امام الحق نے ورلڈ کپ میں انڈیا اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم نے اُن میچوں میں اچھا نہیں کھیلا، ہم معیار کے مطابق نہیں کھیل سکےاور پلان پر بھی عمل نہ کر سکے، میچز میں شکست سے ہمیشہ ٹیم کا مورال نیچے گرتا ہے۔
امام الحق نے مزید کہا کہ ہم نے فلڈینگ بھی خراب کی ہم نے بہت اہم کیچیز بھی گرائے جس کا نقصان ہمیں شکست کی صورت میں اٹھانا پڑا۔
افغانستان کے خلاف ہائ ولٹیج میچ کے بارے میں امام الحق کا کہنا تھا کہ کل کے میچ میں سب نئی چیزیں دیکھیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم جب کولکتہ جائیں تو اُس وقت ہم نے 6 میں سے 4 میچ جیت کر جائیں۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹکراؤ افغان ٹیم کے کھلاڑیوں میں جذبہ پیدا کرتا ہے۔
سوموار کو چنئی میں ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں افغان ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلے کے بارے میں بات کی، افغان کوچ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستان کے خلاف مقابلہ افغان کھلاڑیوں میں جذبہ پیدا کرتی ہے، یہاں یہ بات بھی ذہین نشین ہونی چاہیے کہ اس پہلے افغانستان نے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے خیال سے یہ مقابلہ ماضی میں بھی جذبات سے بھرپور رہی ہے۔ ہمارے درمیان بہت کانٹے کے مقابلے ہوئے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ کل سوموار کو اتنا جوش والا میچ نہیں ہوگا اور ہم بآسانی جیت جائیں گے۔
جوناتھن ٹروٹ کہنا تھا کہ ’مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے کہ پاکستان نے وینیو کو تبدیل کرنے کا کہا تھا لیکن میرے خیال سے پاکستان کے پاس بھی اچھے سپنرز ہیں اور جہاں تک سپنرز کی بات ہے تو میچ میں وہ تو دو یا تین ہی کھیلیں گے۔‘
یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) سے اس میچ کو چنئی کے بجائے کسی دوسرے مقام پر کروانے کا مطالبہ کیا تھا جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا تھا
ورلڈ کپ میں افغانستان نے انگلینڈ کو نئی دہلی میں ہرا کر جیت سمیٹی تھی، اُس میچ میں افغان سپنرز راشد خان، مجیب الرحمان اور محمد نبی کی عمدہ بولنگ میں بدولت افغان ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوا تھا۔
افغان سپنرز نے انگلینڈ کے خلاف نئی دہلی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
چنئی کے بارے میں بات کرتے ہوئے افغان کوچ نے کہا تھا کہ ’چنئی کی عام طور پر اچھی وکٹ ہوتی ہے، لیکن اس سلسلے میں مائنڈ سیٹ بہت اہم ہے، مائنڈ سیٹ یہ ہے کہ یہ ٹیم گیم ہے، یہ صرف سپنرز کی گیم نہیں ہے، اس میں پوری ٹیم کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔
اگر پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مقابلوں کی بات کریں تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تک سات ون ڈے میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں تمام میچوں میں پاکستان نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان رواں سال تین ون ڈے میچوں کی سیریز سری لنکا میں کھیلی گئی تھی جس میں قومی ٹیم نے 0-3 سے فتح حاصل کی تھی۔
PSL live Match.
PSL live Match Watch Now
-
آسٹریلیا ایک بار پھر کرکٹ کا کنگ بن گیا، چھٹی بار ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کا دنگل اختتام پذیر ہو کیا۔ بھارت کے...
-
Start Footballer Lionel Messi: Click here to watch more Click here to wat...