Wednesday, August 30, 2023

Pakistan's winning start in Asia Cup


ملتان میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔

 پاکستان کی جانب سے دیے گئے ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

 شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد نواز اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 یپال کی جانب سے سومپک کامی 28، عارف شیخ 26 اور گلشن جاہا 13 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی نیپالی کھلاڑی پاکستانی باؤلرز کے سامنے ڈبل فیگر بھی عبور نہ کر سکا۔

 یاد رہے کہ ملتان میں جاری ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 343 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 151 رنز اور افتخار احمد 109 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، محمد رضوان 44 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔

 اوپنر فخر زمان ایک بار پھر جلد آؤٹ ہوکر پوولین لوٹ گئے ،وہ خاطر خواہ رنز بنانے میں ناکام رہے اور صرف 14 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ امام الحق اور آغا سلمان نے پانچ، پانچ اور شاداب خان نے صرف 4 رنز بنائے۔

 نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 2، کرن کے سی اور سندیپ لامیچھانے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

         

     Click here for watching full video 


Monday, August 28, 2023

ODI match between Pakistan and Afghanistan


 پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا میچ پاکستان نے جیت لیا 

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے میچ ایک سنسنی خیز مقابلہ تھا جس نے شائقین کو اپنی نشستوں کے کنارے پر رکھا۔  افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔  تاہم، انہوں نے ابتدائی وکٹیں گنواتے ہوئے ایک متزلزل آغاز کیا۔  پاکستان کے باؤلرز آگ بگولہ تھے، افغان بلے بازوں پر مسلسل دباؤ تھا۔  حشمت اللہ شاہدی نے شاندار اننگ کھیلی، 80 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 50 اوورز میں 260/9 کے قابل احترام مجموعے تک پہنچانے میں مدد کی۔  جواب میں پاکستان نے مضبوط آغاز کیا، فخر زمان اور امام الحق نے ٹھوس اوپننگ پارٹنرشپ فراہم کی۔  دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنا کر اپنی ٹیم کو فتح کی طرف گامزن کیا۔  تاہم، افغانستان کے گیند بازوں نے جوابی وار کرتے ہوئے وقفے وقفے سے اہم وکٹیں حاصل کیں۔  آخری اوور میں شاداب خان نے فاتحانہ رنز بنائے۔  پاکستان نے آخر کار ہدف صرف 2 گیندیں باقی رہ کر حاصل کر لیا اور میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا۔  مجموعی طور پر، یہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان ایک شدید اور قریب سے لڑی جانے والی جنگ تھی۔  افغانستان کا جنگی جذبہ پورے میچ میں واضح تھا لیکن پاکستان کے تجربے اور حوصلہ نے انہیں آخر میں فتح دلانے میں مدد کی۔

 میچ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



                       Click here to watch match


Thursday, April 20, 2023

شاہین شاہ آفریدی نے سب کچھ کہہ د,Shaheen Shah Afridi



شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اُن کی اہلیا کو اُن کی باؤلنگ پسند ہے۔
                                  لیکن انشاء نے بیٹنگ کا مشورہ بھی دیا ہے
 پاکستان کے سٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی شادی اسی سال  پاکستان قومی ٹیم 
کے سابق کپتان اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی سے ہوئی۔
شاہین اور ان کی اہلیہ کے ریشتے کا بارے میں ہر کوئی جانا چاہتا تھا  کہ یہ ریشتہ کیسے طے پایا ۔  ذرائع کے مطابق اس راز سے پردہ خود شاہین شاہ آفریدی نے اٹھاتے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی اور شاہد خان آفریدی کی  آپس میں دوستی ہے 
اور یہ کہ ان کی امی نے شاہد آفریدی کی بیٹی کا ہاتھ ان کے لیے مانگا جس
پر لالہ کی طرف سے ہاں ہو گئ۔ شاہین نے واضح کیا کہ ہماری فیملی آپس میں ملتی رہتی تھی لیکن ان کی اور ان کی اہلیہ کے درمیان کبھی بات نہیں ہوئی تھی۔
شاہین کہتے ہیں کہ انشاء کو میں باؤلنگ کرتے بہت اچھا لگتا ہوں مگر وہ مجھے بیٹنگ کرتا بھی دیکھنا چاہتی ہیں۔ شاہین نے کہا کہ ان کی اہلیہ کو کھانے  میں سب سے زیادہ بریانی پسند ہے لیکن وہ سبزیاں بھی پسند کرتی ہیں۔ شاہین نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو ان کے کھیل میں  اتنا زیادہ دلچسپی تو نہیں ہے  لیکن وہ ہر کام میں ان کا ساتھ دیتی ہیں ۔ ہر معاملے میں ان کو سپورٹ کرتی ہیں۔ انشاء ان سے بہت محبت کرتی ہیں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ آج بھی شاہد آفریدی کو لالہ ہی کہہ کر پکارتے  ہیں۔ فاسٹ باؤلر نے کہا کہ شاید آفریدی بہت اچھے ہیں

PSL live Match.

 PSL live Match    Watch Now