Wednesday, December 27, 2023

میلبرن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج دوسرا دن دونوں ٹیموں کے بالر چھائے رہے ۔


 میلبرن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بالروں کے نام رہا۔  میچ کے دوسرے دن دونوں ٹیموں کے باؤلرز ایک دوسرے پہ 
حاوی رہے۔

Google  

میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل کے دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو میزبان آسٹریلیا نے 187 رنز تین وکٹوں کے نقصان سے اپنی نامکمل اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن پاکستانی بالنگ لائن کے سامنے کینگروز بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی  اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے تک 318 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

 میزبان کے سامنے مہمان کی بیٹنگ لائن کا حال بھی میزبان کی   طرح ہی ہوا۔

پاکستانی ابتدائی بلے بازوں نے اچھی شراکت قائم کی لیکن اس کے بعد وکٹیں گرنے کا اور پوولین آنے جانے کا سلسلہ جاری رہا اور دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک پاکستان کی  چھ وکٹیں گر چکی تھی اور پاکستان نے 194 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں ہی بلے باز ایک بڑی پارٹنر شپ کی جانب بڑھ رہے تھے کہ 34 کے مجموعی اسکور پر امام الحق نیتھن لائن کا شکار بن گئے۔ انہوں نے 10 رنز بنائے۔

عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے دوسری وکٹ پر ذمے دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز کی شراکت قائم کی اور عبداللہ شفیق نے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔

عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے دوسری وکٹ پر ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز کی شراکت قائم کی۔

ٹیم کا مجموعی اسکور 124 تک پہنچا تو شفیق 62 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔

عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ سابق کپتان بابر اعظم ایک رن بنا کر پیٹ کمنز کی شاندار گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ کپتان شان مسعود 54، سعود شکیل نو اور آغا سلمان پانچ رنز ہی بنا سکے۔

ساتویں وکٹ پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 29 اور فاسٹ بالر عامر جمال دو رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے تین، نیتھن لائن نے دو اور جوش ہیزل وڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ناظرین یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان پر ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے گئ ہے ۔

Monday, December 25, 2023

آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

 

آسٹریلیا میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ہے۔

 پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میلبورن میں اس وقت میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، کینگروز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر114 رنز بنا لیے ہیں۔

اسٹریلیا کے شہر میلبورن میں  کھیلے جا رہے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 6 کے مجموعی سکور پر پہلی سلپ پر کھڑے عبداللہ شفیق نے صرف 2 رنز بنانے والے ڈیوڈوارنر کا آسان کیچ چھوڑ دیا جس کے بعد دونوں اوپنرز کے درمیان 90 رنز کی شراکت قائم ہوئی، آسٹریلیا کی جانب سے پہلی وکٹ وارنر ہی کی گری جو سلمان آغا کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اب تک کی اپڈیٹ کے مطابق آسٹریلیا نے 114 رنز بنا لیے تھے اور اسکی دو وکٹیں گری تھی۔

یاد رہے ناظرین پاکستانی ٹیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، فہیم اشرف کو آرام دے کر ان کی جگہ محمد رضوان، حسن علی اور جبکہ انجری کے شکار فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی اور عامر جمال بھی سکواڈ کا حصہ ہیں 

دوسری طرف پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، آسٹریلیا کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل سٹارک پر مشتمل ہے ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے ریکارڈز کو دیکھا جائے تو شاہینوں کا پلڑا ہمیشہ کمزور ہی رہا۔ پاکستانی ٹیم آج تک آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے تاہم پاکستان نے آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ 1995ء میں جیتا تھا، جس میں لیگ سپنر مشتاق احمد کی طوفانی باؤلنگ کے باعث جیت پاکستان کا مقدار بنی تھی اس میچ میں مشتاق احمد نے  9 کینگروز کو پوولین کی رہ دیکھائ تھی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی مشتاق احمد ہی قرار پائے تھے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 26 ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی ہیں جن میں سے  14 بار جیت کینگروز کی مقدار میں رہی جبکہ 7 میں پاکستان کو کامیابی نصیب ہوئی ہے اور پانچ سیریز برابر رہیں، پاکستان نے آسٹریلیا میں 13 ٹیسٹ سیریز کھیلیں اور کسی ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کی جبکہ قومی ٹیم تین سیریز برابر کر سکی جبکہ آسٹریلیا نے 10 سیریز اپنے نام کر رکھی ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مجموعی طور پر 70 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں سے پاکستان کے نصیب میں جیت صرف 15 میچز میں رہی، جبکہ 35 میچز میں آسٹریلیا نے کامیابی سمیٹی اور 20 میچز بغیر ہار جیت کے فیصلے کے رہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے  66 اوور کھیل کر 187 رنز بنائے تھے اور اسکی 3 وکٹیں گری ہیں۔ 

Sunday, December 24, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں ردوبدل، سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو ڈراپ کر لیا گیا۔


  پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں

 ردوبدل، سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو ڈراپ کر لیا گیا۔

جبکہ فاسٹ بولر خرم شہزاد انجری کی وجہ سے پہلے ہی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر سیریز جاری ہے آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے، جبکہ سیریز کا دوسرا میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل 26 دسمبر باروز منگل کو میلبرن میں شروع ہو رہا ہے  کل کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ حد تک دیکھا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایم سی جی کے گیٹ نمبر 4 کے باہر پاکستان فین زون قائم کرنے اور تین روزہ میلے کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Google:

دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھی اپنی حتمی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کی لسٹ سے سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈراپ کرکے وکٹ کیپر محمد رضوان کو حتمی 12 کھلاڑیوں میں شامل کرلیا ہے۔

 

زرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ میلبرن ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کے علاوہ فہیم اشرف بھی شامل نہیں ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ میلبرن ٹیسٹ کیلئے انجرڈ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ، فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے حتمی 12 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم اور سعود شکیل کے علاوہ شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان شامل ہیں۔

جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان کل میچ سے قبل ہی کیا جائے گا۔

Monday, November 20, 2023

آئ سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والے بھارت کو دھول چٹا دی ۔

 آسٹریلیا ایک بار پھر کرکٹ کا کنگ بن گیا، چھٹی بار ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا ۔



آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کا دنگل اختتام پذیر ہو کیا۔ 

بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو دھول چٹا دی 

میگا ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم انڈیا فائنل ہار گئی،

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا نے انڈیا کو شکست دے کر چھٹی بار یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ بھارت کی ٹیم ورلڈ کپ میں سب میچز میں فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست تھی ،فائنل آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کی سنچری کی بدولت ورلڈ کپ بھارت کے ہاتھوں سے ریت کی طرح نکل گیا۔

آسٹریلیا نے انڈیا کے سکور 240 کے جواب میں مطلوبہ ہدف 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنائے تھے اور اسٹریلیا کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف دیا تھا۔

انڈیا نے اپنے ہدف کا دفاع کافی جارحانہ انداز میں شروع کیا اور آسٹریلیا کی ٹیم کے اوپنرز کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر واپس پویلین پہنچا دیا تھا۔

لیکن چوتھی وکٹ کی شراکت میں ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشین نے ٹیم کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

اس شراکت میں انھوں نے اپنی ٹیم کو کامیابی تک پہنچا دیا تھا تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ہیڈ باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 137 رنز بنائے۔

ان کے بعد آنے والے گلین میکسویل نے فیصلہ کن دو رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کی جیت پر مہر لگا دی۔

جسپریت بمرا نے دو جبکہ محمد سراج اور محمد شامی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی مگر یہ شام مجموعی طور پر آسٹریلوی بلے بازوں کے نام رہی۔

احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں جیسے جیسے آسٹریلیا کی ٹیم جیت کے قریب بڑھ رہی تھی، انڈین شائقین گراؤنڈ سے واپس جاتے نظر آ رہے تھے۔

میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے جانے والے ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ ’میں نے کبھی سوچا تھا کہ ایسا ہوگا، کیا حیرت انگیز دن ہے۔ میں صرف اس کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔

’یہ گھر میں صوفے پر بیٹھنے سے کہیں بہتر ہے! میں بہت خوش قسمت ہوں کہ سب کچھ ٹھیک رہا اور میں میچ میں واپس آنے میں کامیاب رہا۔ میں پہلی 20 گیندوں پر گھبرایا ہوا تھا لیکن مارنس نے شاندار بیٹنگ کی اور ان کے ساتھ کھیلنا اچھا لگا۔ یہ ایک حیرت پارٹنرشپ تھی‘۔

انھوں نے کہا ’ہم جانتے تھے کہ وکٹ مشکل ہوسکتی ہے لیکن پہلے بولنگ کرنا ایک اچھا فیصلہ ثابت ہوا کیونکہ دن گزرنے کے ساتھ پچ بہتر ہوتی گئی۔ ٹاس کے دوران ہم نے جو کچھ کیا اس کا فائدہ ہوا۔ ‘

آسٹریلیا کی ٹیم نے ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر یہ ٹائٹل چھٹی بار اپنے نام کر لیا ۔ اس دوران جہاں احمدآباد کے  نریندرا مودی سٹیڈیم میں آسٹریلوی ٹیم جشن بنا رہی تھی وہیں دوسری طرف بھارت کی ٹیم غم سے نڈھال تھی 

Wednesday, November 8, 2023

آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کا بہت ہی اہم میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا ،اکستان کی امیدیں آج سری لنکا کی جیت پر، بارش کے امکانات بھی ہیں،

آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کا بہت ہی اہم میچ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ۔

 N Zealand Vs S Lanka

 

 بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ اب ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکا ہے جہاں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے تین ٹیمیں کوشش میں مصروف ہیں۔ ہر ایک کی کوشش ہے کہ وہ کوالیفائی کرے۔ ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے چار ٹیموں نے کوالیفائی کر نا ہے جس میں تین ٹیمیں کوالیفائی کر چکی جن میں سرفہرست بھارت کی ٹیم کے علاوا جنوبی افریقہ اور اسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہیں، تین ٹیمیں جو سیمی فائنل کی دوڑ میں مصروف ہیں ان میں نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان ہیں اور اس وقت تینوں ٹیموں کے نیٹ رن ریٹ بھی بالترتیب ایسی درجہ بندی کے تحت ہیں کہ تینوں ٹیموں کے پاس کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

اس صورتحال میں آج کھیلے جانے والا سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات اج کے میچ میں سری لنکا کی جیت اور نیوزی لینڈ کی ہار پر منحصر ہے ، نیوزی لینڈ کے سری لنکا سے میچ جیتنے پر پاکستان کی ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ دیں گی ۔

Google acount

 

پاکستانی مداحوں کے لیے ایک مرتبہ پھر دعائیں کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اس وقت پاکستان کو یا تو نیوزی لینڈ کی شکست یا پھر بارش سے امید لگانی ہو گی۔

سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے لیکن آج کی جیت سری لنکا کے لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ نیوزی لینڈ سے فتح سری لنکا کو سنہ 2025 میں پاکستان میں منعقد ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں شمولیت کے امکانات بڑھا دے گی۔

واضح رہے سنہ 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی میں اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ پہلے سات درجوں پر آنے والی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ پاکستان بطور میزبان اس ٹورنامنٹ میں پہلے ہی شامل ہے۔

Match

 

پاکستانیوں کے ہاتھ آج سری لنکا کی جیت کے لیے اٹھیں گے  اگر آج نیوزی لینڈ کی شکست ہوئی تو ٹیم پاکستان انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی اگر میچ بارش کے باعث نہ ہوا تواس سے بھی پاکستانی ٹیم کوہی فائدہ حاصل ہو گا کیونکہ انگلینڈ کے خلاف آخری میچ سے پہلے نیوزی لینڈ کے آٹھ یا نو پوائنٹس ہوں گے اور پاکستان کی انگلینڈ پر فتح قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچا سکتی ہے۔ یاد رہے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل تیسری ٹیم افغانستان کی ہے اور افغانستان نے ابھی جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ کھیلنا ہے،

live  

یہاں یہ بھی ضروری ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں افغانستان کو شکست ہو یا پھر فتح کا مارجن بڑا نہ ہو۔

اگر نیوزی لینڈ سری لنکا کو شکست دے دیتا ہے تو پھر پاکستان کو انگلینڈ کے ساتھ بھاری مارجن سے فتح حاصل کرنی ہو گی۔

Google :

کرکٹ کے اعداد و شمار پر مہارت رکھنے والے کرکٹ ماہرین کے مطابق نیوزی لینڈ جتنے بھی رنز سے اپنا میچ جیتے گا اس میں 130 رنز جمع کیے جائیں گے اور پھر پاکستان کو اتنے یا اس سے زیادہ مارجن سے انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنا ہو گا، جو کہ پاکستانی ٹیم کے لیے کافی مشکل ہے اس سے بہتر یہ ہے کہ اس وقت پاکستان ٹیم کو پاکستانی قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے پاکستانی ٹیم کو کارگردی سے بھی زیادہ اس وقت دعاؤں کی ضرورت ہے۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ اج دن  13:30 پر شروع ہوگا لیکن آج کے دن میں بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔


Sunday, November 5, 2023

،کپتان بابر اعظم کو جرمانے کا سامنا ،آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کے ایک بہت ہی اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں فتح حاصل کی مگر کپتان بابر اعظم کو آ ئ سی سی نے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا ۔
بابر اعظم کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم نے فخر زمان کی ایک جارحانہ اننگز کی وجہ سے ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے اپنے امکانات کو روشن رکھا۔  نیوزی لینڈ سے میچ جیتنے کے باوجود پاکستان ٹیم کو آخری لیگ کے میچ میں 2019 کے ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو ایک بڑا مارجن سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنا ہو گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہیں لیکن پاکستان کی ٹیم کا رنزریٹ نیوزی لینڈ کی ٹیم سے بہت کم ہے، کیویز کا پڑا ابھی پاکستان سے بہتر ہے، صرف انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو سیری لنکا کی جیت کی دعا کرنی ہو گی، پاکستان اپنا اگلا میچ 11 نومبر بروز ہفتہ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، لیکن اس اہم مقابلے سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر کپتان بابراعظم کومیچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
"آئی سی سی کے ایک میڈیا ریلیز کے مطابق آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل، جو کہ کم از کم اوور ریٹ کے جرم سے متعلق ہے، کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں گیند نہ کرنے پر ہر اوور پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ 
 نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران پاکستان کو دو اوور کم تھے اور یہ ہی وجہ ہے کہ 10 فیصد میچ فیس کا کاٹ دیا گیا، 
 آن فیلڈ امپائر پال ولسن اور رچرڈ کیٹلبرو، تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور چوتھے امپائر جوئل ولسن نے یہ الزامات عائد کیے جو ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ کے رچی رچرڈسن نے عائد کیے تھے۔
 بابراعظم نے ان الزامات کا مقابلہ نہیں کیا اسلئے کسی باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔

آئ سی سی ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان کی 21 رنز سے فتح حاصل ، بارش کا بھی اہم کردار ، ڈی ایل ایس میتھیڈ نافذ

ہندوستان میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کا ایک بہت ہی اہم میچ بنگلورو کےایم چناسوامی سٹیڈیم میں گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 402 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے ہیں۔ پاکستانی بولرز کو شروع سے ہی کوئ خاص کامیابی نہیں مل سکی، نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 11ویں اوور میں حسن علی نے حاصل کی۔

حسن علی کی گیند پر ڈیون کونوے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 39 بالوں پر 35 رنز بنائے۔ اور اس   وکٹ کے ساتھ حسن علی کی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹ بھی مکمل ہو گئی۔

کین ولیمسن، اوپنر راچن رویندرا کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ نبھا رہے تھے کہ 35ویں اوورز میں کین ولیمسن  95 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر پوولین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا نے 34 ویں اوور میں 88 گیندوں پر سنچری بنائی۔ ورلڈکپ 2023 میں ان کی تیسری سنچری ہے رویندرا کو 36 ویں اوور میں وہ 108 کے انفرادی سکور پر  محمد وسیم کی گیند پر سعود شکیل نے کیچ آوٹ کیا۔

پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ حارث رؤف نے 42 اوور میں ڈیرل مچل کی حاصل کی۔ ڈیرل مچل 19 گیندوں پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارک چیپمین 45 ویں اوور میں 39 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور اس کے بعد محمد وسیم نے ہی گلین فلپس کو 49 ویں اوور میں 41 رنز پر آوٹ کر دیا۔ ٹام لیتھم اور مچل سینٹنر ناٹ آؤٹ رہے

Google

 

جواب میں پاکستان کی ٹیم نے 25 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 کا ہندسہ پار کر لیا تھا کہ پارش نے دوسری بار میچ میں انٹری مار دی، اس سے پہلے بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تھا اس وقت پاکستان کا سکور 21ویں اوورز میں 161 تھا دوبارہ میچ شروع ہونے پر پاکستان کو 41 اوورز میں 343 رنز کا ہدف دیا گیا لیکن جب پاکستان کا سکور 200 پر تھا تو بارش کی وجہ سے میچ ایک بار پھر رک گیا اور پھر سے شروع نہ ہو سکا، تو پاکستان کو DLS method کے مطابق 25 اوورز میں 180 رنز کا ہدف دیا گیا جبکہ پاکستان پہلے سے ہی 200 رنز بنا چکا تھا یوں پاکستان نے یہ میچ 21 رنز سے جیت لیا ۔پاکستان کےآؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی عبداللہ شفیق تھے جو چار رنز بنا کر سودی کی گیند پر ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

عبداللہ شفیق کی وکٹ گرنے  کے بعد کپتان بابر اعظم کرییز پر آئے ، کپتان نے فخر زمان کا ساتھ دیا۔ دونوں کے درمیان 192 رنز  کی شراکت رہی جبکہ فخر زمان نے اپنے کریئر کی 11ویں سنچری بھی مکمل کر لی ہے۔ یہ ان کی تیز ترین سنچری ہے۔ وہ 126 کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپٹین بابر اعظم  66 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔

PSL live Match.

 PSL live Match    Watch Now