آئ سی سی ورلڈ کپ 2023 کا بہت ہی اہم میچ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ۔
N Zealand Vs S Lanka
بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ اب ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکا ہے جہاں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے تین ٹیمیں کوشش میں مصروف ہیں۔ ہر ایک کی کوشش ہے کہ وہ کوالیفائی کرے۔ ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے چار ٹیموں نے کوالیفائی کر نا ہے جس میں تین ٹیمیں کوالیفائی کر چکی جن میں سرفہرست بھارت کی ٹیم کے علاوا جنوبی افریقہ اور اسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہیں، تین ٹیمیں جو سیمی فائنل کی دوڑ میں مصروف ہیں ان میں نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان ہیں اور اس وقت تینوں ٹیموں کے نیٹ رن ریٹ بھی بالترتیب ایسی درجہ بندی کے تحت ہیں کہ تینوں ٹیموں کے پاس کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔
اس صورتحال میں آج کھیلے جانے والا سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات اج کے میچ میں سری لنکا کی جیت اور نیوزی لینڈ کی ہار پر منحصر ہے ، نیوزی لینڈ کے سری لنکا سے میچ جیتنے پر پاکستان کی ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ دیں گی ۔
Google acount
پاکستانی مداحوں کے لیے ایک مرتبہ پھر دعائیں کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اس وقت پاکستان کو یا تو نیوزی لینڈ کی شکست یا پھر بارش سے امید لگانی ہو گی۔
سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے لیکن آج کی جیت سری لنکا کے لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ نیوزی لینڈ سے فتح سری لنکا کو سنہ 2025 میں پاکستان میں منعقد ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں شمولیت کے امکانات بڑھا دے گی۔
واضح رہے سنہ 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی میں اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ پہلے سات درجوں پر آنے والی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ پاکستان بطور میزبان اس ٹورنامنٹ میں پہلے ہی شامل ہے۔
Match
پاکستانیوں کے ہاتھ آج سری لنکا کی جیت کے لیے اٹھیں گے اگر آج نیوزی لینڈ کی شکست ہوئی تو ٹیم پاکستان انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی اگر میچ بارش کے باعث نہ ہوا تواس سے بھی پاکستانی ٹیم کوہی فائدہ حاصل ہو گا کیونکہ انگلینڈ کے خلاف آخری میچ سے پہلے نیوزی لینڈ کے آٹھ یا نو پوائنٹس ہوں گے اور پاکستان کی انگلینڈ پر فتح قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچا سکتی ہے۔ یاد رہے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل تیسری ٹیم افغانستان کی ہے اور افغانستان نے ابھی جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ کھیلنا ہے،
live
یہاں یہ بھی ضروری ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں افغانستان کو شکست ہو یا پھر فتح کا مارجن بڑا نہ ہو۔
اگر نیوزی لینڈ سری لنکا کو شکست دے دیتا ہے تو پھر پاکستان کو انگلینڈ کے ساتھ بھاری مارجن سے فتح حاصل کرنی ہو گی۔
Google :
کرکٹ کے اعداد و شمار پر مہارت رکھنے والے کرکٹ ماہرین کے مطابق نیوزی لینڈ جتنے بھی رنز سے اپنا میچ جیتے گا اس میں 130 رنز جمع کیے جائیں گے اور پھر پاکستان کو اتنے یا اس سے زیادہ مارجن سے انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنا ہو گا، جو کہ پاکستانی ٹیم کے لیے کافی مشکل ہے اس سے بہتر یہ ہے کہ اس وقت پاکستان ٹیم کو پاکستانی قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے پاکستانی ٹیم کو کارگردی سے بھی زیادہ اس وقت دعاؤں کی ضرورت ہے۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ اج دن 13:30 پر شروع ہوگا لیکن آج کے دن میں بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔